-بھارت ایکسپریس
INDIA Alliance Meeting Update: سال 2004 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندرمودی کے ’وجے رتھ‘ کو روکنے کے مقصد سے بنائے گئے انڈیا اتحاد کی بدھ کے روز (6 دسمبر) کواہم میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ حال ہی میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد اس اتحاد کی یہ پہلی میٹنگ ہوگی۔ اس سے پہلے اپوزیشن اتحاد کو جھٹے پر جھٹکے لگ رہے ہیں۔
پہلے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی صدرممتا بنرجی نے اس میٹنگ میں شامل ہونے سے انکارکردیا۔ اب خبرہے کہ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اوربہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے برتاؤ سے اکھلیش یادو کافی ناراض ہیں۔ فی الحال میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈران ہی شامل ہوں گے۔
ممتا بنرجی نے کیا کہا؟
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی میٹنگ سے متعلق ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ”مجھے انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ نہ کسی نے مجھے اس میٹنگ کے بارے میں بتایا اور نہ ہی مجھے فون کرکے مطلع کیا گیا۔ شمالی بنگال میں میرا 6 سے 7 دسمبر کا ایک پروگرام ہے۔ اس کے علاوہ بھی میں نے کئی دیگر پروگرام بنا رکھے ہیں۔ اگر وہ مجھے میٹنگ کے لئے بلاتے ہیں تو میں اپنا یہ پلان کیسے تبدیل کرسکتی ہیں۔“
ادھیر رنجن چودھری نے ممتا بنرجی کو دیا جواب
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان پر نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے کہا، ”الیکشن سے پہلے بھی ان کا رویہ ایسا ہی تھا۔ پانچ ریاستوں میں الیکشن تھے، لیکن انہوں نے کبھی بھی لوگوں سے بی جے پی کو ہرانے کے لئے اپوزیشن کو ووٹ دینے کی اپیل نہیں کی۔“
ملیکا ارجن کھڑگے نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو بلایا
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے’انڈیا‘ اتحاد کے سبھی 28 جماعتوں کو میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے دہلی بلایا ہے، لیکن تین بڑے لیڈران کے رخ سے الگ رہا ہے کہ یہ لوگ میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ سماجوادی پارٹی کے ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں اکھلیش یادو کی جگہ پارٹی جنرل سکریٹری پروفیسررام گوپال یادوکے شامل ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…