وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ کو دہلی میں راج گھاٹ کا دورہ کیا اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وہ سیدھے لال قلعہ گئے، جہاں انھوں نے ترنگا لہرایا اور ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ یہ ان کی مسلسل 12ویں یوم آزادی کی تقریر ہے۔ اس سال یومِ آزادی کا تھیم ’نیو انڈیا‘ ہے، جو 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اہل وطن کو دی مبارکباد
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی اہل وطن کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے مزید محنت کریں۔ پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’یوم آزادی پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ دن ہمیں اپنے آزادی پسندوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کرنے کی ترغیب دے۔ جے ہند!‘‘ ایک اور پوسٹ میں پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’میری خواہش ہے کہ یہ خاص موقع تمام ہم وطنوں کی زندگیوں میں نیا جوش اور توانائی لائے، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کو نئی تحریک دے گا۔ جے ہند!‘‘
لال قلعہ میں شاندار استقبال
لال قلعہ پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ اور دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کیا۔ اس سال یوم آزادی کی تقریبات کی خاص بات یہ تھی کہ اس موقع پر آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن بھی منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے شہریوں میں جوش و خروش اور فخر دیکھا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…