قومی

Independence Day 2023, Celebated by Bharat Express: بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین اوپیندر رائے نے لہرایا ترنگا، آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین

بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے نوئیڈا ہیڈ کوارٹرمیں یوم آزادی کے موقع پرشاندارتقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی شروعات نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندر رائے کے ذریعہ پرچم کشائی سے ہوئی۔ اس دوران بھارت ایکسپریس کے ڈائریکٹراورگروپ مینیجنگ ایڈیٹررادھے شیام رائے بھی موجود رہے۔ ساتھ ہی کمپنی کے ڈائریکٹرسنجے اسنیہی اور سی ای او ورون کوہلی بھی موجود رہے۔

پرچم کشائی کے بعد اپنے خطاب میں سی ایم ڈی اوپیندررائے نے بھارت ایکسپریس کے تمام اسٹاف کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس دوران انہوں نے کئی موضوعات پراپنے خیالات کا اظہارکیا۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہا، ”بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اپنی ٹیگ لائن ’ستیہ، ساہس اور سمرپن‘ (سچائی، ہمت اور لگن) کے جذبہ کے ساتھ پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔“

اوپیندر رائے نے کہا ”ملک کی خدمت کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم سرحد پرجا کرلڑیں یا یہ کام کسی بڑے عہدے پررہ کرہی کریں، اس کے لئے ہم جہاں کھڑے ہیں یا پھر جو کر رہے ہیں، اس سے بھی اپنے ملک کی خدمت کرکے قوم کو آگے بڑھنے میں اور سماج کو ایک نئی سمت دینے میں اپنا تعاون دے سکتے ہیں۔ یہ کوئی چھوٹا کام بھی ہوسکتا ہے۔“

 

انہوں نے کہا کہ ’’اگر ہم منشیات کے عادی ہوچکے ہیں یا کسی ایسی چیزمیں گھرے ہوئے ہیں جو ہمارے اوراس معاشرے کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے تو ہمیں اس سے لڑنے کے بجائے اس سے بڑے اہداف کو حاصل کرنا چاہئے۔ چیئرمین اوپیندر رائے نے کہا کہ جب ہم اپنی پوری توجہ کسی بڑے مقصد کی طرف رکھتے ہیں تو چھوٹی چیزیں خود بخود ہارنے لگتی ہیں۔“

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

23 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago