قومی

MANUU Regional Center Inauguration: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نئی دہلی ریجنل سینٹر کا افتتاح، وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کو بے حد شاندار قراردیا، ڈاکٹرشمس اقبال کی بہترین پہل

نئی دہلی: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، کے ریجنل سینٹر، دہلی کے نئے آفس کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر بطورمہمان خصوصی پروفیسرسید عین الحسن، وائس چانسلر، اردو یونیورسٹی، حیدرآباد نے شرکت کی۔  اس موقع سابق وائس چانسلرپروفیسرمحمد میاں، این سی پی یوایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال، جوائنٹ سکریٹری، ڈیب، یوجی سی ڈاکٹرمدھوکرایم واورے اورڈیسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن کے ڈائریکٹرپروفیسررضااللہ خان نے شرکت کی۔ استقبالیہ کلمات دہلی ریجنل سینٹرکی ڈائریکٹرروچیکا کیم نے پیش کیا۔

وائس چانسلرپروفیسرسید عین  الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کوبذریعہ اردومیڈیم نہ صرف فروغ دے رہی ہے بلکہ اپنے بی ایڈ ،ایل ایل بی اورپولی ٹیکنک جیسے مختلف پروفیشنل کورسیزکے ذریعہ کثیر افراد کونوکری حاصل کرنے کے اہل بنارہی ہے۔ فاصلاتی تعلیم کے تحت تقریباً 50 ہزارطلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں اوراب جلد ہی آن لائن تعلیم بھی شروع کی جائے گی۔ اس یونیورسٹی کے تمام کورسیزاردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کے طلبا کے لئے ایک عطیہ ہے۔ کیونکہ  یہ واحد مرکزی (سینٹرل) یونیورسٹی ہے، جواعلیٰ تعلیم وپروفیشنل کورسیزکواردومیڈیم میں فراہم کرتی ہے۔ دہلی ریجنل سینٹرکا یہ نیا آفس دور حاضرکے تقاضے کے مطابق تمام جدید سہولیات کے ساتھ قائم کیا جارہا ہے۔

مدارس کےطلبا کے لئے  پروفیشنل کورسیزفراہم کررہی ہے یونیورسٹی: پروفیسر محمد میاں

مہمان اعزازی پروفیسرمحمد میاں، سابق وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کہا کہ اردویونیورسٹی اپنے طلبا کے لئے معیاری کتابیں تیارکی ہیں اورامید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید کتابیں تیارکی جائیں گی۔ اس یونیورسٹی  نے اردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کےطلبا کے لئے  پروفیشنل کورسیزکا موقع فراہم کرکے ان کے لیے ایک بہترمستقبل ہموارکرنے میں ایک اہم کردارادا کر رہی ہے۔

ڈاکٹرشمس اقبال نے بڑھایا مانو کی طرف قدم

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل) کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ قومی اردوکونسل اوراردویونیورسٹی دونوں ادارے آس پاس وجود میں آئے اوراردویونیورسٹی کی خوش قسمتی رہی کہ اسے ہمیشہ اچھے سرپرست ملے۔ اب اگردونوں ادارے مفاہمت کریں تواردو کی ترقی کے مزیدراہ ہموارہوسکتے ہیں۔ مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے ریجنل سینٹر، دہلی کو دیکھ کرخوشی ہوئی، اگریہاں سے کوئی مناسب پروپوزل جاتا ہے تواردوکونسل اسےآگے بڑھانے میں خوشی محسوس کرےگی۔

فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ملک کے ہرعلاقے میں پہنچی اردو یونیورسٹی

جوائنٹ سکریٹری، ڈیب، یونی ورسٹی گرانٹس کمیشن ڈاکٹرمدھوکرایم  واورے،  نے اردو یونیورسٹی  کی حصولیابی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی  نے بہت کم وقت میں ملکی سطح ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔ فاصلاتی تعلیم میں ان ہائس میٹریل تیار کرنے میں اس یونیورسٹی نے کافی اچھا کام کیا ہے۔ ہمیں اسکل ڈیولپمنٹ اورآن لائن کورسیزکی طرف بھی بڑھنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسررضااللہ خان، ڈائریکٹر، سینٹرفارڈیسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن، مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی نے کہا کہ  فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ہم ملک کے تقریباً ہرعلاقے میں پہنچ چکے ہیں اوراپنے دائرے کومزید وسیع کرتے ہوئے دوردرازدیہی علاقوں میں بھی پہنچنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کا اہم مقصد اعلیٰ اورمعیاری تعلیم ان لوگوں تک پہنچانا ہے، جن تک اعلیٰ تعلیم نہیں پہنچ سکی ہے۔

اس پروگرام  کی شروعات دہلی ریجنل سینٹرکی ریجنل ڈائریکٹرروچیکا کیم کے تعارفی خطاب سے ہوا۔ جس میں انہوں نے دہلی ریجنل سینٹرکی مختصرکاکردگی پیش کی۔ پروگرام کی نظامت سیدجعفرمہدی واسطی اورصادقہ زہرا نے مشترکہ طورپرانجام دیئے۔ اظہارتشکرکے فرائض جاوید عالم نے  انجام دیئے۔ اس پروگرام میں مختلف شہروں میں موجود ریجنل سینٹرس اورسب ریجنل سینٹرس کے تمام ریجنل ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹرنے شرکت کی۔پروفیسرشاہد پرویز، سابق ریجنل ڈائریکٹر، مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی، اسٹڈی سینٹرس کے کوآرڈینیٹرس، مدارس کے منتظمین، اردویونیورسٹی کے المنائی اورمختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

1 hour ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

2 hours ago

Azamgarh triple murder: یوپی میں  دو پجاریوں، بیوی اور بیٹے کے قاتل کا انکاؤنٹر ہلاک، اعظم گڑھ میں 8 گھنٹے بعد یرغمالی ڈرامہ ختم

وارانسی زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نوین اروڑہ نے بتایا کہ پولیس نے تقریباً…

3 hours ago