قومی

Maulana Mohammad Rahmani in Jamia Islamia Sanabil Program: جامعہ اسلامیہ سنابل کے پانچ روزہ سالانہ اجلاس کاآغاز، مولانا محمد رحمانی نے طلبا کو دیا یہ بڑا مشورہ

نئی دہلی: ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے اعلی تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل، نئی دہلی میں آج ”نادی الطلبہ“کے پانچ روزہ سالانہ اجلاس کاافتتاحی پروگرام سنٹرکے صدرمولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ آغازعمارخان عبد الباسط کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد سنٹرکے جنرل سکریٹری مولانا عاشق علی اثری نے افتتاحی کلمات پیش کئے، جس میں آپ نے حدیث رسول کی روشنی میں بتایا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں، جو دو قسم کی نعمتوں سے غفلت میں ہیں، جس میں سے ایک تندرستی اوردوسری فارغ البالی ہے۔ لہٰذا ان نعمتوں کے چھن جانے سے پہلے ان کی قدرکرنی چاہئے۔

انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اوقات اورتندرستی کوغنیمت جانیں اوراسلافِ کرام کی زندگیوں کا مطالعہ کرکے ان سے سیکھیں کہ انہوں نے اپنے اوقات کا استعمال کیسے کیا؟ امام احمد رحمہ اللہ کے پاس علم حدیث حاصل کرنے کے لئے امام بقی بن مخلد اندلس سے پیدل چل کربغداد آئے تو پتہ چلا کہ حکومت وقت کی طرف سے امام احمد رحمہ اللہ پر علم حدیث کے بیان کرنے پرپابندی ہے تووہ فقیرکے بھیس میں آکرعلم حاصل کیا کرتے رہے اوراس طرح فقیربن کر300 حدیثیں حاصل کیں۔ لہٰذا آپ کی تعلیم کے راستے میں ایسی رکاوٹیں آئیں، اس سے پہلے اپنے اوقات کی قدرکریں۔

افتتاحی خطاب کے بعد سنٹر کے صدر مولانامحمد رحمانی سنابلی مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جو شخص صبح کرے اس حالت میں کہ وہ اپنے گھرمیں امن وامان کے ساتھ ہو، صحت مند اورتندرست ہواوراس کے پاس ایک دن کی روزی موجود ہوتوگویا اسے دنیا کی ساری نعمتیں حاصل ہیں۔ لہٰذااس حدیث رسول کی روشنی میں یہاں پرموجود تمام طلباء کودنیا کی ساری نعمتیں حاصل ہیں، اس لیے ان نعمتوں کی قدر کرتے ہو ئے آپ لوگ خود کودنیا کے لیے نفع بخش بنائیں کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہترشخص وہ ہے، جو لوگوں کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو۔“ لیکن اس سے پہلے ضروری ہے کہ اپنی اصلاح کریں اپنی نیتوں کی اصلاح کریں اورتقوی وپرہیزگاری کو لازم پکڑیں۔ اگرآپ تقوی کولازم پکڑیں گے تو اللہ تعالی آپ کے معاملات آسان فرما دے گا اور واضح رہے کہ ایک طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ پانچ چیزوں سے خصوصی طور پربچے تاکہ کامیابی حاصل کرسکے اوراس کے دل کو پاکیزگی مل سکے۔ ۱۔ لوگوں سے بہت زیادہ بلا ضرورت میل جول رکھنا۔ ۲۔ بہت زیادہ کھانا کھانا۔ ۳۔ بہت زیادہ سونا۔ ۴۔ غیراللہ سے تعلق رکھنا۔ ۵۔ بہت زیادہ آرزوئیں رکھنا۔ لہٰذا ان چیزوں کا خیال رکھتے ہوئے آپ خود کودین کے لیے وقف کردیں، اسی میں کامیابی وکامرانی ہے۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں جامعہ اسلامیہ سنابل کے عمید ڈاکٹرارقم رئیس مدنی اورجملہ اساتذہ کرام اوردیگرمہمانان گرامی قدرنے شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض عبد الرب عبد المجید کنوینرسالانہ اجلاس نادی الطلبہ نے انجام دیئے اورعرفان احمد حقیق اللہ امین شعبہ خطابت نے حاضرین کی خدمت میں ہدیہ تشکرپیش کیا۔ اس طرح نادی الطلبہ کے پانچ روزہ سالانہ اجلاس کا افتتاحی پروگرام اختتام پذیرہوا، جس کااختتامی پروگرام بروز اتوار17 دسمبر2023 کوصلاۃ مغرب کے بعد مرکزی پروگرام ہال جامعہ اسلامیہ سنابل میں منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ عربی، اردو، ہندی، انگریزی کے تقریری، عربی، اردوکے تحریری، قرأت قرآن اورکوئیزکایہ مقابلہ جاتی سالانہ اجلاس نادی الطلبہ کے ان ہفتہ واری پروگراموں کا تتمہ ہے، جس میں وہ سال بھرعربی، اردو، ہندی اورانگریزی زبانوں میں اپنی تقریری، تحریری اورصحافتی صلاحیتوں کونکھارتے اورپروان چڑھاتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

12 minutes ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

37 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

41 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

59 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

2 hours ago