بھارت ایکسپریس۔
دہلی پولس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل ڈالنے کے ماسٹر مائنڈ للت جھا کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم للت جھا کو جمعرات کی رات دہلی سے گرفتار کیا۔ للت جھا نے دو نوجوانوں کی لوک سبھا کے اندر ہنگامہ کرنے اور رنگین دھواں چھوڑنے کا ویڈیو شیئر کیا تھا۔
پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی 22ویں برسی پر لوک سبھا میں گھس کر اسموک گن سے فائر کرنا للت جھا کی سازش تھی۔ پولیس نے بدھ کو ہی اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔ لیکن ماسٹر مائنڈ للت جھا مفرور تھا۔ آج پولیس نے اسے بھی پکڑ لیا۔
بدھ کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے پکڑے گئے چاروں ملزمین کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے چاروں کو 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تاہم پولیس نے ملزمان کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ اس معاملے میں ایک اور شخص وکی شرما کو بھی اس کی بیوی کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام ملزمان وکی شرما کے گھر پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ تاہم پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کو چھوڑ دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…