قومی

Parliament Smoke Attack: پارلیمنٹ پر اسموک اٹیک کے ماسٹر مائنڈ للت کے ساتھ ٹی ایم سی ایم ایل اے کی سیلفی، بی جے پی نے پوسٹ کر کے کہا- کیا یہ ثبوت کافی نہیں؟

Parliament Smoke Attack: پارلیمنٹ پر دہشت گرد حملے کی برسی کے موقع پر دو افراد نے نئی پارلیمنٹ میں اسموک کلر حملہ کیا۔ اس معاملے پر اب سیاست شروع ہو گئی ہے۔ سب سے پہلے اپوزیشن جماعتوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے ایم پی پرتاپ سمہا کو نشانہ بنایا۔ اب بی جے پی نے انڈیا اتحاد کا حصہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگاتے ہوئے اسموک اٹیک کے ماسٹر مائنڈ للت جھا کی تصویر ٹی ایم سی ایم ایل اے کے ساتھ شیئر کی ہے۔

بی جے پی نے ٹی ایم سی کے ساتھ ساتھ آل انڈیا اتحاد پر بھی اس سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ بنگال بی جے پی کے صدر ڈاکٹر سکانتو مجمدار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر TMC لیڈر تپس رائے کے ساتھ للت جھا کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا، ’’ہماری جمہوریت کے مندر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ للت جھا کے ٹی ایم سی کے تپس رائے کے ساتھ کافی عرصے سے قریبی تعلقات تھے۔ کیا یہ لیڈر کی ملی بھگت کے لیے کافی ثبوت نہیں؟

 

امت مالویہ نے بھی کیا پوسٹ

بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے بھی اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، “اب تک، پورے واقعہ میں ملوث لوگوں کے کانگریس، سی پی آئی (ماؤ نواز) اور اب ٹی ایم سی کے ساتھ تعلقات پائے گئے ہیں۔” وہیں ٹی ایم سی نے جوابی حملہ کرے ہوئے کہا، “بی جے پی کی اندرونی ناکامیوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو درہم برہم کیا گیا ہے۔”

للت جھا نے کیا سرینڈر

دوسری جانب اسموک حملے کا ماسٹر مائنڈ بتائے جانے والے للت جھا نے سرینڈر کر دیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق ملزم نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر خودسپردگی کی۔ للت جھا واقعہ کی ویڈیو بنا کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ وہ بس کے ذریعے راجستھان کے ناگور پہنچا جہاں اس نے اپنے دو دوستوں سے ملاقات کی اور رات ایک ہوٹل میں گزاری۔ اس کے بعد جب اسے معلوم ہوا کہ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے تو وہ بس کے ذریعے دہلی آیا اور تھانے میں خودسپردگی کر دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم للت جھا نے چاروں ملزمان کی جانب سے اس واردات کو انجام دینے کے بعد اپنے این جی او پارٹنر کو اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی بھیجی تھی۔ للت جھا مغربی بنگال میں ایک این جی او میں سکریٹری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

51 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago