قومی

مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی پامالی کے الزام پر جمعیۃ علماء ہند کا سخت موقف، صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کا فیصلہ، مولانا محمود مدنی نے اٹھایا بڑا قدم

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس آج محمودیہ لائبریری، مرکزی دفترجمعیۃ علماء ہند، نئی دہلی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے کی۔ اجلاس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اراکینِ عاملہ نے ملک کی موجودہ صورتِ حال، دستورِہند میں دیئے گئے بنیادی حقوق، مذہبی آزادی، شریعت میں مداخلت کی کوششوں، عبادت گاہوں، مساجد اورمدارسِ اسلامیہ کودرپیش مسائل سمیت متعدد اہم امورپرتفصیلی غوروخوض کیا۔ اس سے قبل سابقہ کارروائی کی خواندگی ناظمِ عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے کی جس کی صدرِاجلاس نے توثیق کی۔

    مجلس عاملہ نے مختلف ریاستوں میں انتظامیہ کے اقدامات، بالخصوص شہری ومذہبی حقوق سے متعلق پیدا ہونے والی صورتِ حال، ماب لنچنگ، بلڈوزرکارروائیوں اورمساجد ومدارس کے انہدام کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واضح موقف اختیارکیا اورطے کیا کہ ان معاملات کواعلیٰ آئینی سطح پراٹھایا جائے گا اورصدرِجمہوریہ ہند سے ملاقات کے لیے وقت طلب کیا جائے گا، تاکہ ان کے سامنے متاثرین کے احساسات اورشکایات تفصیل کے ساتھ پیش کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ آئینی اورقانونی فورمزسے بھی رجوع کیا جائے گا، تاکہ متاثرین کی آواز، انصاف اوردستورِہند کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے لیے مؤثرقانونی اقدامات کیے جا سکیں۔

موثرقانونی چارہ جوئی کے موقع بھی ہو رہے ہیں محدود: مولانا محمود مدنی

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے مجلس عاملہ کے فیصلوں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکارکی جانب سے یک طرفہ کارروائیوں اورمتعدد معاملات میں انتظامیہ کے جانبدارانہ رویے کے باعث متاثرین کے لیے عدالتی ذرائع سے مؤثرقانونی چارہ جوئی کے مواقع بھی محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ اگرکسی ایک کمیونٹی کے خلاف یک طرفہ کارروائیاں ہوں اورانہیں انتظامی سطح پرسرپرستی حاصل ہوتویہ صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک مقام یا کسی ایک ریاست تک محدود نہیں ہے، بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے اس نوعیت کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

مسلمانوں کو مایوس ہونے، خوفزدہ ہونے یا ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں: مولانا محمود مدنی

جمعیۃ علماء ہند نے اس بگڑتی ہوئی صورتِ حال پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے اورفیصلہ کیا ہے کہ تمام دستیاب آئینی اورقانونی ذرائع سے رجوع کیا جائے گا۔ مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہم ملک کے مسلمانوں اورعوام کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مایوس ہونے، خوف زدہ ہونے یا ہمت ہارنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہمیں عزم، حوصلے اورآئینی طریقے سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ملک ہمارا ہے اورہم اس ملک کے برابرکے شہری ہیں۔ اپنے آئینی اورقانونی حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ ان حقوق کے حصول اورتحفظ کے لیے دستورِہند نے جوبھی راستے اورذرائع فراہم کیے ہیں، جمعیۃ علماء ہند ان تمام آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع کواختیارکرے گی اوراپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس کے علاوہ مجلس عاملہ میں دیگر تنظیمی فیصلے بھی ہوئے ۔

جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس

اجلاس میں صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی، ناظمِ عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے علاوہ مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد سلمان بجنوری، خازن جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری شوکت علی، صدرمجلسِ قائمہ جمعیۃ علماء ہند مولانا رحمت اللہ میرکشمیری، نائب امیرالہند مولانا مفتی سید محمد سلمان منصورپوری، استاذ دارالعلوم دیوبند، مفتی محمد عفان منصورپوری صدرجمعیۃ علماء یوپی، مولانا صدیق اللہ چودھری صدرجمعیۃ علماء مغربی بنگال، مولانا عبدالقوی صدردینی تعلیمی بورڈ صوبہ تلنگانہ وآندھرا پردیش، مفتی جاوید اقبال قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار، مولانا راشد اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند، حاجی محمد ہارون صدرجمعیۃ علماء مدھیہ پردیش، مفتی افتخاراحمد قاسمی صدرجمعیۃ علماء کرناٹک و ناظمِ اعلیٰ مفتی شمس الدین قاسمی بجلی، مولانا کلیم اللہ قاسمی نائب صدرجمعیۃ علماء یوپی، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت صدرجمعیۃ علماء مغربی زون یوپی، مولانا محمد ناظم قاسمی ناظمِ اعلیٰ جمعیۃ علماء بہار، مولانا حبیب الرحمن مئو ائمہ صدر جمعیۃ علماء الہ آباد، مولانا محمد یحییٰ کریمی ناظمِ اعلیٰ جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب و ہماچل پردیش، مولانا سعید احمد حبیب پونچھ، مولانا عبدالقادر آسام نائب صدر جمعیۃ علماء آسام، مولانا ابراہیم صدرجمعیۃ علماء کیرلا، مولانا عبداللہ معروفی استاذ دارالعلوم دیوبند، مفتی عبدالرزاق دارالعلوم دیوبند اور مولانا محمد عمر بنگلوری ناظمِ تنظیم جمعیۃ علماء ہند (جنوب) نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

30 minutes ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

34 minutes ago

Adani Arogya Mandir Kolkata: کولکاتا میں 65 ایکڑ پر بنے گا 2 ہزار بستروں والا ’اڈانی آروگیہ مندر‘، سوویندو ادھیکاری نے رکھا سنگِ بنیاد

نیو ٹاؤن میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ…

2 hours ago

PM shares a Sanskrit Subhashitam: سوچ سمجھ کر بولیں، زبان میں ہو سچائی اور مٹھاس… پی ایم مودی نے گیتا کے شلوک سے دیا اہم پیغام

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنسکرت کا…

3 hours ago