انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

بگ باس کے گھر میں ڈرامہ اور ہنگامہ جاری ہے۔ شو میں ایک نئے تنازع نے اس وقت جنم لیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور معروف فنکار منوج تیواری کی بیٹی ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان ’ڈِس بیٹل‘ کے دوران شدید تلخ کلامی ہوگئی۔ آنے والے ایپی سوڈ میں قاضی توقیر اور ینگ ڈی ایس اے کی ٹیم کے درمیان مقابلہ دکھایا جائے گا، جس میں شرکا کو ایک دوسرے کی روسٹنگ کرنی تھی۔ ابتدا میں ماحول معمول پر رہا۔ قاضی نے اپنی باری پر ریتی کو بغیر کسی گالی یا نازیبا لفظ کے روسٹ کیا، لیکن جب ریتی کی باری آئی تو معاملہ اچانک گرم ہوگیا۔ ریتی نے مبینہ طور پر غصے میں قاضی کو گالی دی اور ان کا نام اودیتی کے ساتھ جوڑتے ہوئے نازیبا باتیں بھی کہیں۔ یہ سن کر قاضی مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے غصے میں اپنی جیکٹ اتاری اور ریتی پر چیخنے لگے۔ معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ اودیتی جذباتی ہو کر رونے لگیں اور وہاں سے چلی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس طرح کی نازیبا گفتگو برداشت نہیں کریں گی۔

قاضی نے کیمرے کے سامنے منوج تیواری سے کی شکایت

قاضی نے ریتی کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ روسٹنگ کی بھی ایک حد اور تہذیب ہوتی ہے۔ تاہم ریتی نے اپنی بات پر افسوس ظاہر کرنے کے بجائے قاضی پر ہی الزام لگایا کہ وہ معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے صرف فوٹیج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بات مزید بگڑی تو قاضی براہِ راست کیمرے کے سامنے آگئے اور منوج تیواری سے شکایت کرتے ہوئے کہا، ’’منوج تیواری جی، یہ آپ کے لیے ہے… اپنی بیٹی کی حرکتیں ذرا دیکھیے، یہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔‘‘

ریتی تیواری کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

گھر سے باہر بھی ریتی تیواری کے اس رویے کو لے کر سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کی نازیبا زبان پر تنقید کی اور کہا کہ بگ باس کے مقابلے میں روسٹنگ کے نام پر بھی گفتگو کی ایک حد ہونی چاہیے۔ کچھ صارفین نے منوج تیواری کے بگ باس میں سابقہ سفر کا حوالہ دیتے ہوئے ریتی کے رویے پر تبصرے کیے۔ تاہم اس معاملے پر مختلف ناظرین کی آرا سامنے آ رہی ہیں۔ اب ناظرین کی توجہ ’ویک اینڈ کا وار‘ پر ہے، جہاں اس تنازع پر شو کے میزبان سلمان خان کا ردعمل بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ دوسری جانب قاضی توقیر کے ردعمل پر بھی سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

9 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

10 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

11 hours ago