قومی

Acharya Pramod Krishnam targets Rahul Gandhi: ’’شروع شروع میں لوگ لشکر طیبہ کو بھی ’سیریس‘ نہیں لیا کرتے تھے۔…‘‘، آچاریہ پرمود کرشنم کا کانگریس پر زبانی حملہ

کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کو سخت نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے جنگ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’شروع شروع میں لوگ لشکر طیبہ کو بھی ’سیریس‘ نہیں لیا کرتے تھے۔‘‘

 

آچاریہ پرمود کرشنم نے ایک دیگر ایکس پوسٹ میں راہل گاندھی سخت حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’سیز فائر ہوئے ابھی 4 دن بھی نہیں ہوئے، لشکرِ کانگریسِ راہل ’ثبوت‘ مانگنے میں جٹ گیا۔‘‘

 

بتاتے چلیں کہ آچاریہ پرمود نے آپریشن زندور کو لے کر کہا تھا بھارتی فوج نے پاکستان کو گھٹنوں پر لا دیا۔ پاکستان دھوکہ باز اور جھوٹا ملک ہے۔ بھارتی فوج نے سندور کی طاقت دکھا دی۔  پی چدمبرم نے مودی کی تعریف کی، راہل گاندھی کو شاید یہ پسند نہیں آیا۔

آپریشن سندور کے بعد بھارتی فوج نے پاکستان کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس پر سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے مودی حکومت کی تعریف کی ہے۔ کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے، لیکن راہل گاندھی کو یہ بات اچھی نہیں لگی ہوگی۔ حالانکہ تعریف تو راہل گاندھی کو بھی کرنی چاہئے تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago