بی ایس ایف جوان پورنم کمار شا کی وطن واپسی ہو گئی ہے۔ آج پنجاب میں اٹاری- واگھہ بارڈر پر انہیں بھارت کے حوالے کیا گیا۔ بی ایس ایف نے اس کی تصدیق کی۔ ان کی واپسی پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی ردِعمل دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا:”مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ہمارے بی ایس ایف کے جوان پورنم کمار شا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ میں ان کے خاندان سے رابطے میں تھی اور ہوڑہ کے رشرا میں ان کی اہلیہ سے تین بار بات کی۔ آج بھی میں نے ان سے فون پر بات کی۔ میرے بھائی جیسے جوان، ان کی اہلیہ رَجنی شا اور پورے خاندان کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔”
آل انڈیا ترنمول کانگریس کا بیان
آل انڈیا ترنمول کانگریس نے “ایکس” پر لکھا:”بالآخر وہ گھر واپس آ گئے۔ کئی دنوں کی فکر اور غیر یقینی صورتحال کے بعد بی ایس ایف جوان پورنم کمار شا کو بھارت واپس بھیج دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ذاتی طور پر ان کی اہلیہ سے کئی بار رابطہ کیا اور اس مشکل وقت میں تسلی اور مدد فراہم کی۔ ہم پورنم کی مکمل صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ سکون پائیں گے۔”
بیٹے کی واپسی پر والد کا بیان
بیٹے کی وطن واپسی پر والد بھولا ناتھ شا نے کہا:”میں مرکزی اور ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے بیٹے کو پاکستان سے رہا کروا کر واپس بھارت لانے کا کام کیا… اب جب کہ میرا بیٹا واپس آ گیا ہے، تو میں چاہتا ہوں کہ وہ ایک بار پھر ملک کی خدمت کرے۔”
بی ایس ایف ترجمان کی بڑی اطلاع
بی ایس ایف نے اٹاری- واگھہ بارڈر سے بی ایس ایف جوان کی ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں وہ داڑھی، مونچھوں اور بکھرے بالوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ وہ گول گلے والی ہری ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ اس پر بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا: “آج صبح 10:30 بجے کانسٹیبل پورنم کمار شا کو اٹاری- واگھہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وہ 23 اپریل کو فیروز پور سیکٹر میں ڈیوٹی کے دوران رات تقریباً 11:50 بجے انجانے میں پاکستان کے علاقے میں داخل ہو گئے تھے، جہاں انہیں پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا تھا۔”
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…