بھارت ایکسپریس۔
بہار کے گوپال گنج میں محرم کے موقع پر تعزیہ جلوس کے دوران بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ دراصل تعزیہ ہائی ٹینشن تار کی چپیٹ میں آگیا، جس سے 11 لوگ موقع پر ہی جھلس گئے۔ اس حادثہ کے بعد وہاں افرا تفری مچ گئی۔
یہ حادثہ اچکا گاؤں تھانہ علاقے کے ہرپور گاؤں کا ہے۔ کرنٹ لگنے سے جھلسے لوگوں کا حال جاننے کے لئے ڈی ایم اور اسیس پی صدر اسپتال پہنچے اور وہاں ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ افسران نے جھلسے ہوئے لوگوں کے بہتر علاج کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو جب محرم کا تعزیہ نکالا جا رہا تھا، تبھی اس کا اوپری حصہ ہائی ٹینشن تار کی چپیٹ میں آگیا۔ اس سے تعزیہ کے ساتھ چل رہے عقیدت مند جھلس گئے۔ ان میں سے چار کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ جبکہ باقی لوگوں کا صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
قابل اعتراض پوسٹ کے الزام میں جے ڈی یو کا فرزند گرفتار
دوسری طرف جے ڈی یو لیڈر کے فرزند کو محرم کے موقع پر ماحول خراب کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ہندو دیوتاؤں اور علامتوں پر قابل اعتراض پوسٹس کی تھیں۔ حاجی پور میں جے ڈی یو لیڈر مشتاق احمد کے بیٹے شکیب احمد نے اپنے انسٹاگرام پر قابل اعتراض پوسٹ پوسٹ کی تھی ۔ ایک صارف نے سوشل سائٹ پر پوسٹ شیئر کرکے پولیس سے شکایت کی تو پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کی۔
ویشالی پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر شکیب احمد کو گرفتار کر لیا۔ شکیب کے والد جے ڈی یو کے ریاستی سطح کے لیڈر ہیں اور جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر ہیں۔
شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن کی پولیس نے ملزم کو کٹرہ علاقے کے مسجد چوک میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ بہار میں محرم کے حوالے سے پولیس سماجی ہم آہنگی کو لے کر پوری طرح چوکس ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے کسی بھی معاملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…