قومی

RBI: گھریلو مالی بچت میں بہتری، مہنگائی پر قابو، ریزور بینک آف انڈیا نے جاری کی رپورٹ

بھارتی ریزرو بینک (RBI) کی سالانہ رپورٹ 2024-25 کے مطابق ملک کی گھریلو مالی بچت 2023-24 میں مجموعی قومی قابل صرف آمدنی (GNDI) کے 5.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ برس کی کم ترین سطح سے ایک نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ میں مہنگائی کے اعتدال اور سازگار معاشی ماحول کو اس بہتری کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران گھریلو مجموعی مالی بچت 11.2 فیصد رہی جو کہ گزشتہ برس 10.7 فیصد تھی، جب کہ واجبات میں اضافہ ہو کر 6.1 فیصد تک پہنچ گیا۔ نتیجتاً خالص گھریلو مالی بچت 4.9 فیصد سے بڑھ کر 5.1 فیصد ہو گئی۔ رپورٹ میں اس اعتماد کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ آئندہ 12 ماہ میں مہنگائی کی شرح RBI کے مقرر کردہ 4 فیصد ہدف کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ موجودہ معتدل مہنگائی اور مناسب ترقی کی صورت حال کے پیشِ نظر مالیاتی پالیسی کو ترقی کے لیے معاون رہنا چاہیے، تاہم عالمی معاشی حالات پر بھی کڑی نظر رکھنی ہوگی۔

سرمایہ کاری اور بچت کا توازن بہتر ہوا

سالانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2023-24 کے دوران بچت اور سرمایہ کاری کے درمیان فرق کم ہوا ہے، جس کی وجوہات میں حکومت کی جانب سے کم مالی خسارہ، گھریلو اور غیر مالیاتی اداروں کی کم سرمایہ کاری کی طلب اور مالیاتی اداروں کی بچت میں کمی شامل ہیں۔ ریاستی بینک آف انڈیا کے چیف اکنامک ایڈوائزر سومیہ کانتی گھوش کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-25 میں گھریلو مالی بچت مزید بڑھ کر ₹22 ٹریلین یعنی GNDI کا 6.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جو حکومتی اور کارپوریٹ شعبوں کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم ہوگی۔

معاشی ترقی اور مہنگائی کی پیش گوئیاں

رپورٹ کے مطابق 2025-26 میں بھارت تیز ترین ترقی کرنے والی بڑی معیشت کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے گا، جس کی بنیاد نجی صارفین کے اخراجات میں اضافہ، بینکوں اور کمپنیوں کی مضبوط مالی صورت حال، مالیاتی نرمی اور حکومت کی سرمایہ کاری پر مرکوز پالیسی ہوگی۔ متوقع GDP ترقی کی شرح 6.5 فیصد جب کہ مہنگائی کی شرح 4 فیصد رہے گی۔ دریں اثنا ریزرو بینک نے عالمی تجارتی تنازعات، جغرافیائی کشیدگی اور مالیاتی منڈی میں اتار چڑھاؤ کو ترقی کے لیے ممکنہ خطرات کے طور پر اجاگر کیا ہے، جب کہ مہنگائی پر بھی انھی عناصر سے دباؤ بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔

بیرونی شعبہ اور بینکاری نظام

رپورٹ کے مطابق بھارت کی خدماتی تجارت اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں مضبوطی سے موجودہ کھاتے کا خسارہ قابو میں رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں عالمی بانڈ انڈیکس میں بھارتی حکومتی بانڈز کی شمولیت اور انشورنس شعبے میں FDI کی حد کو 74 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کے فیصلے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ بینکاری شعبے کی کارکردگی کو مستحکم قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی غیر یقینی حالات کے پیش نظر خطرات سے بچاؤ کے لیے فعال حکمتِ عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ نان بینکنگ فنانس کمپنیز کی حد سے زیادہ بینکوں پر انحصار کو کم کرنے کے لیے فنڈنگ ذرائع میں تنوع لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

3 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین رائفل ٹیم نے جیتا سلور، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…

4 hours ago

Thackeray Brothers Rally Against EC: ایس آئی آر کے خلاف پھر ایک ہوئے راج اور ادھو ٹھاکرے، 4 اکتوبر کو نکالیں گے بڑا احتجاجی مارچ

مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…

5 hours ago