بھارت ایکسپریس۔
اترپردیش میں خطرناک گرمی کے درمیان لوگ بارش کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے سائنسداں سوما سین نے کہا ہے کہ یوپی اورخاص طورپرمغربی یوپی میں گرمی کی لہرجاری رہے گی، لیکن آج کے بعد مشرقی یوپی میں گرمی کی لہرنہیں ہوگی۔
آئی ایم ڈی سائنسداں سوما سین رائے نے بتایا کہ ‘وسطی ہندوستان اورمشرقی ہندوستان میں ایڈوانس مانسون کی صورتحال پیدا ہوگی۔ ہیٹ ویو یا گرمی کی لہرکی صورتحال کافی حد تک ختم ہوگئی ہے۔ اترپردیش اورخاص طورپرمغربی اترپردیش کے ایک یا دوعلاقوں میں گرمی کی لہر 5 دن تک جاری رہے گی۔ پنجاب-ہریانہ میں گرمی کی لہرکی کوئی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔ اگلے 3 سے 4 دنوں تک کونکن، گوا، کرناٹک، ساحلی کرناٹک اورکیرلا میں آئندہ 3 سے 4 دن بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ دہلی میں 23 اور 24 تاریخ کودہلی میں موسم بدلنے کا امکان ہے۔ حالانکہ دہلی میں آج بھی طوفان کا امکان ہے۔
پروانچل میں کب تک آئے گا مانسون؟
مانسون پراہم جانکاری شیئرکرتے ہوئے آئی ایم ڈی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پرلکھا- جنوب-مغربی مانسون ودربھ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، شمال مغربی خلیج بنگال، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اوربہارکے حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔ 20.5°N/60°E, 20.5°N/63°E, 20.5°N/70°E مانسون کی شمالی سرحد اب امراوتی، گوندیا، درگ، رامپور (کالا ہانڈی)، 19.5°N/86.5°E, 23°N/89.5°E, مالدہ، بھاگلپوراور رکسول سے ہوکرگزرے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے4-3 دنوں کے دوران، شمالی بحیرہ عرب کے اوپر، گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، شمال مغربی خلیج بنگال، مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقوں کے کچھ حصے، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال کے بقیہ حصے، حالات ہیں۔ جھارکھنڈ کے کچھ حصوں، بہارکے کچھ اورحصوں اورمشرقی اترپردیش کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی کے لئے سازگارہیں۔ مغربی یوپی کے ضمن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی اترپردیش کے کچھ حصوں میں 21 جون، 2024 کوگرمی کی لہر کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا کہ 22 جون 2024 کومغربی اترپردیش کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہرکا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…