قومی

Syed Salman Hasni Nadvi: انڈین مسلمس فار سول رائٹس کا سید سلمان حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

نئی دہلی: انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی۔ ایم۔ سی۔ آر) نے برصغیر کے ممتاز عالم دین، مفکر اسلام، بے باک خطیب، دانشور، مصنف اور ملت اسلامیہ ہند کی مؤثر آواز مولانا سید سلمان حسنی ندوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملت اسلامیہ ہند اور عالم اسلام کے لیے ایک عظیم اور ناقابل تلافی سانحہ قرار دیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ مولانا سلمان حسنی ندوی علم و فضل، دعوت و اصلاح، فکری بیداری، ملی شعور اور امت کے اتحاد کی ایک درخشاں علامت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی، دینی تعلیم کے فروغ، ملت کی رہنمائی، نوجوان نسل کی فکری تربیت اور امت کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کی رحلت سے ایسا علمی و فکری خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پُرکرنا آسان نہیں ہوگا۔

آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: ’’مولانا سلمان حسنی ندوی کی رحلت نے مجھے ذاتی طور پر بھی انتہائی صدمہ پہنچایا ہے۔ وہ مجھ سے تقریباً دس برس چھوٹے تھے۔ جب وہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں زیر تعلیم تھے میں ندوہ جایا کرتا تھا۔ ان کے خاندان سے میرا ذاتی تعلق تھا۔ ان کی غیر معمولی ذہانت، مطالعے کی وسعت، شائستہ گفتگو اور غیر معمولی صلاحیتوں کو دیکھ کر اسی وقت یقین ہو گیا تھا کہ یہ نوجوان مستقبل میں ملت کا روشن چراغ ثابت ہوگا اور وقت نے یہی ثابت کیا۔ وہ ایک بے مثال مقرر، نڈر داعی، بلند پایہ عالم اور گہری بصیرت رکھنے والے مفکر تھے جنہوں نے اپنی علمی و فکری خدمات سے دنیا بھر میں ہندوستانی مسلمانوں کی نمائندگی کی۔‘‘

محمد ادیب نے کہا کہ مولانا سید سلمان حسنی ندوی نے نہ صرف دینی علوم کی تدریس اور اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ ملت اسلامیہ کو درپیش عصری، سماجی اور فکری چیلنجز پر ہمیشہ واضح، جرات مندانہ اور مدلل موقف اختیار کیا۔ وہ امت کے اتحاد، باہمی اخوت، بین الاقوامی اسلامی تعاون اور نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے زبردست داعی تھے۔ ان کی تقاریر، تصنیفات اور علمی مجالس نے لاکھوں افراد کی فکری رہنمائی کی اور انہیں دین سے وابستگی کا شعور عطا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کی پوری زندگی اخلاص، علم، دعوت، اصلاح، جرأت اظہار اور امت کی خیرخواہی سے عبارت تھی۔ وہ برصغیر کی اس علمی روایت کے امین تھے جس نے ہمیشہ اعتدال، حکمت، بصیرت اور وحدت امت کا پیغام دیا۔ ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلیں ان کے علمی و فکری سرمایہ سے رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔ آئی۔ ایم۔ سی۔ آر نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مولانا سید سلمان حسنی ندوی کی مغفرت فرمائے، حسنات کو شرف قبولیت عطا کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے اہل خانہ، متعلقین، شاگردوں اور پوری ملت اسلامیہ ہند کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

6 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

7 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

7 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

8 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

8 hours ago