قومی

Rain in many parts of Delhi-NCR: دہلی-این سی آرمیں تیز ہواوں کے ساتھ شروع ہوئی بارش، لوگوں کو خطرناک گرمی سے ملی راحت

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی سمیت این سی آرکے کئی علاقوں میں پیرکی شام بارش ہوئی۔ اس دوران تیزہوائیں بھی چلیں۔ دہلی-این سی آرمیں ہوئی بارش کی وجہ سے لوگوں کوخطرناک گرمی سے راحت ملی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی-این سی آرمیں خطرناک گرمی کی وجہ سے لوگوں کا حال بے حال تھا۔ وہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دہلی میں اس بارمانسون پہنچنے میں تاخیرہوئی ہے۔ حالانکہ آئندہ ہفتے تک مانسون کے دہلی پہنچنے کا امکان ہے۔

دہلی میں گرمی سے حال بے حال

واضح رہے کہ اس سے پہلے پیرکے روزبھی دہلی کے لوگ صبح صبح گرمی سے بے حال نظرآئے۔ پیرکی صبح دہلی کی کم ازکم درجہ حرارت 31.1 ڈگری سیلسیس درج کی گئی، جوگزشتہ روزکے کم ازکم درجہ حرارت کے برابر رہا۔ اس کے ساتھ ہی یہ گزشتہ دوسالوں میں درج سب سے زیادہ درجہ حرارت رہا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، اتوارکے روزکم ازکم درجہ حرارت معمول سے 3.2 ڈگری زیادہ تھا۔ دہلی میں گزشتہ سب سے زیادہ کم ازکم درجہ حرارت 14 جون 2024 کو33.3 ڈگری سیلسیس تھا۔ محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

کہاں کیسا رہا آج کا موسم

قومی راجدھانی میں، صفدرجنگ اسٹیشن پرآج کم ازکم درجہ حرارت 31.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دیگراسٹیشنوں میں، لودھی روڈ کا کم ازکم درجہ حرارت 30.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جومعمول سے 3.2 ڈگری زیادہ ہے، جبکہ پالم میں کم ازکم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جومعمول سے 1.7 ڈگری زیادہ ہے۔ آیا نگرمیں کم ازکم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اوررِج میں کم ازکم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، دونوں ہی مقامات پرمعمول سے زیادہ رہا۔

دہلی میں کب تک آئے گا مانسون

کئی دنوں کی شدید گرمی اوراُمس کے بعد، جنوب مغربی مانسون کے 4 جولائی تک دہلی-این سی آرتک پہنچنے کی امید ہے، جس سے لوگوں کوکافی راحت ملے گی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ مانسون کے شمال مغربی ہندوستان کی طرف اگلے 5 سے 6 دنوں میں آگے بڑھنے کے لئے موسمی حالات سازگارہیں۔ مانسون کی تاخیرسے آمد قومی راجدھانی میں طویل گرم اوراُمس بھرا موسم رہا ہے۔ پیرکے روز، دہلی میں گزشتہ تقریباً دوسالوں میں سب سے زیادہ گرم صبح میں سے ایک ریکارڈ کیا، جس میں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہا۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اوراُمس کی بلند سطح نے شہرکے مکینوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ڈی) کے مطابق، اگرماحول سازگاررہتا ہے تومانسون کے دہلی اورپنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اورمغربی اترپردیش کے کچھ حصوں میں 4 جولائی کے آس پاس پہنچنے کی توقع ہے۔ نجی موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ نے بھی قومی دارالحکومت میں مانسون کی آمد کے لئے اسی طرح کی ٹائم لائن کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: راج ماتا وجے راجے سندھیا کی یوم پیدائش پر امت شاہ کا خراجِ عقیدت

امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…

1 hour ago

Adani Foundation: سون بھدر میں اڈانی فاؤنڈیشن اور آئی سی ڈی ایس نے منایا 9واں قومی غذائیت ماہ

اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi:وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو پیش کی مبارکباد

نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…

3 hours ago

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

4 hours ago