قومی

Iltija Mufti makes serious allegations against J&K Police: جموں و کشمیر پولیس پر التجا مفتی کا سنگین الزام، کہا- گھر میں نظر بند کیا گیا

سری نگر: جموں و کشمیر میں نظر بندی اور پولیس کارروائی کے دعووں کو لے کر سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام پر انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کے کردار پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

التجا مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،
’’دیگر کئی لوگوں کی طرح مجھے بھی آج (اتوار کے روز) سری نگر میں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کی عدم تحفظ اور پیرانوئیا کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہی ’نئے کشمیر‘ کی نام نہاد معمول کی صورتحال ہے۔‘‘

التجا کے گیٹ پر خواتین پولیس اہلکار تعینات

انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے گھر کے گیٹ پر خواتین پولیس اہلکاروں کی پوری نفری تعینات کی گئی ہے، جس کا مقصد انہیں باہر نکلنے سے روکنا ہے۔ التجا مفتی نے جموں و کشمیر پولیس سے سوال کیا کہ انہیں کس بنیاد اور کس قانون کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نظر بند

اس دوران، رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کے دفتر نے بھی ایکس پوسٹ کے ذریعے پولیس کارروائی کو لے کر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس نے باضابطہ طور پر رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کو اطلاع دی ہے کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔ ان کے دفتر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہفتہ کی دیر رات سے طلبہ کی گرفتاریوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور ان کے اہل خانہ کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

ریزرویشن پالیسی کو معقول بنانے کا مطالبہ

رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کے دفتر نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’رکنِ پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کو باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ انہیں ہاؤس اریسٹ میں رکھا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ ہمیں ہفتہ کی دیر رات یہ بھی خبر ملی ہے کہ طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو پولیس نے ڈرایا دھمکایا ہے۔ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ طلبہ نوکریوں اور تعلیم میں ریزرویشن پالیسی کو معقول بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

4 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

5 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

5 hours ago