بھارت ایکسپریس۔
پرینکا گاندھی واڈرا کیا انتخابی میدان میں اتریں گی؟ رابرٹ واڈرا نے حال ہی میں کہا کہ ان کی اہلیہ پرینکا گاندھی ’بہت اچھی‘ رکن پارلیمنٹ ثابت ہوں گی۔ اب شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ) کے لیڈر سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرکانگریس لیڈر پرینکا گاندھی وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی حلقہ وارانسی سے آئندہ لوک سبھا الیکشن لڑتی ہیں، تو وہ یقینی طورپرجیت حاصل کریں گی۔
سنجے راؤت سے جب پرینکا گاندھی کے الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’’وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں۔ اگرپرینکا گاندھی وارانسی سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں تو وہ یقینی طور پر جیت حاصل کریں گی۔ وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے لئے رائے بریلی، وارانسی اورامیٹھی کی انتخابی لڑائی مشکل ثابت ہوسکتی ہے۔‘‘
وہیں شرد پوار اوراجیت پوارکی میٹنگ سے متعلق سنجے راؤت نے کہا کہ اگرپاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم نریندرمودی مل سکتے ہیں، توشرد پوار اور اجیت پوار کیوں نہیں؟ ریاست میں شیوسینا (یو بی ٹی) اورکانگریس کی اتحادی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوارنے اتوارکے روزکہا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائے گی۔ حالانکہ ان کے کچھ خیرخواہ انہیں منانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگران کا بھتیجا اجیت پواران سے ملتا ہے تواس میں غلط کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Adani-Hindenburg Case: اڈانی گروپ-ہنڈن برگ معاملے کی جانچ کے لئے سیبی نے سپریم کورٹ سے 15 دنوں کا مزید وقت مانگا
سنجے راؤت نے کہا کہ انہوں نے شرد پوارکی اجیت پوارسے ملاقات کے بارے میں مہاراشٹرکانگریس کے سربراہ نانا پٹولے سے بات کی ہے۔ سنجے راؤت کا تبصرہ ان کی پارٹی کے ترجمان اخبار’سامنا‘ میں یہ کہے جانے کے بعد آئی ہے کہ اجیت پوار کو بار بار شرد پوار سے ملتے دیکھنا اوربعد میں اسے نہیں ٹالتے دیکھنا ’تفریحی‘ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، ’’ایسا خدشہ ہے کہ بی جے پی کے ’چانکیہ‘ اجیت پوارکو شرد پوار سے ملنے کے لئے بھیج کرکچھ اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالانکہ ایسی میٹنگیں شرد پوار کی شبیہ کو خراب کرتی ہیں اور یہ اچھا نہیں ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…