بھارت ایکسپریس۔
Adani-Hindenburg Case: مارکیٹ ریگولیٹرسیکورٹیزاینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے سپریم کورٹ سے اڈانی گروپ اور امریکی شارٹ سیلنگ فرم ہنڈن برگ ریسرچ کے معاملے سے متعلق 15 دنوں کا مزید وقت مانگا ہے۔ سیبی نے سپریم کورٹ سے کہا کہ کچھ دلوں کی جانچ کرنے کے لئے یہ وقت چاہئے۔ ان کی جانچ کے بعد سیبی نے مکمل رپورٹ سونپنے کی بات کہی ہے۔
سیبی نے فائلنگ میں کہا کہ جانچ پائیدارطریقے سے کی جا رہی ہے۔ اڈانی گروپ کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے غیر ملکی تنظیموں سے معلومات اکٹھی کر رہا ہے۔ سیبی نے کہا کہ وہ ایجنسیوں سے بھی رابطہ کر رہی ہے۔ الزامات کی تحقیقات تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ان تمام معلومات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے گی۔
سیبی کی جانچ کہاں تک پہنچی؟
گوتم اڈانی کی کمپنی پرلگائے گئے الزامات کی جانچ میں 24 معاملوں میں سے سیبی نے 17 کی جانچ کرلی ہے۔ سیبی نے کہا کہ باقی سات معاملے میں سے چار معاملوں میں جانچ تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور اس معاملے میں تیارکی گئی رپورٹ افسرکی منظوری اورجانچ کرنے کے عمل میں ہے۔ دو دیگرمعاملوں میں سیبی کی جانچ آخری مرحلے میں ہے۔ جبکہ دوسرے معاملے یں عبوری رپورٹ تیار کی جار ہی ہے۔
کن الزامات کی جانچ کر رہا ہے سیبی؟
واضح رہے کہ 24 جنوری 2023 کو امریکی شارٹ سیلنگ فرم ہنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی گروپ پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔ اس میں اڈانی گروپ پر کئی بڑے الزامات عائد کئے تھے اور کہا گیا تھا کہ اڈانی نے شیئرکے ساتھ ہیرا پھیری کی ہے۔ اس کے علاوہ لین دین سے متعلق بھی الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ان الزامات کے بعد اڈانی گروپ کا مارکیٹ کیپ 100 ارب ڈالر سے زیادہ گرگیا۔ گروپ کی کمپنیوں کے شیئرتیزی سے گرے۔ اتنا ہی نہیں گوتم اڈانی دنیا کے امیروں کی فہرست میں نمبر-2 سے 36ویں نمبرپر چلے گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…