نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں منگل کے روز ایک افسوسناک آئی ای ڈی (IED) دھماکہ ہوا جس میں ڈی آر جی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ) کے تین جوان شہید ،جب کہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ کانکیر اور ناریائن پور ضلع کی سرحدی جنگلی علاقے میں پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز تلاشی اور ڈی مائننگ آپریشن میں مصروف تھے۔اطلاعات کے مطابق ڈی آر جی کی ٹیم معمول کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے نکلی تھی۔ اسی دوران زمین میں پہلے سے نصب ایک آئی ای ڈی اچانک پھٹ گئ، جس کے نتیجے میں چار جوان شدید زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوران علاج تین جوان دم توڑ گئے، جب کہ ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔شہید ہونے والوں میں ڈی آر جی کے ایک افسر سمیت دو دیگر جوان شامل ہیں۔ بستر رینج کے انسپکٹر جنرل پی سُندراج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس علاقے میں ہوا جہاں ماضی میں نکسلی سرگرمیاں شدید رہی ہیں اور جنگلات میں اب بھی بڑی تعداد میں غیر پھٹے ہوئے آئی ای ڈی موجود ہیں۔ یہی بارودی سرنگیں اب بھی سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے لیے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکواڈ) کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دیگر مشتبہ بارودی مواد کو بھی ناکارہ بنا دیا تاکہ مزید کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔حکام کے مطابق اس آپریشن میں ڈی آر جی، ضلعی پولیس، بی ایس ایف اور بی ڈی ایس کی مشترکہ ٹیمیں شامل تھیں۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ نکسلی تنظیموں کی جانب سے ماضی میں نصب کیے گئے آئی ای ڈیز اب بھی جنگلات اور دور دراز علاقوں میں موجود ہیں، جو وقتاً فوقتاً خطرہ بن رہے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران بار بار ایسے دھماکہ خیز مواد مل رہے ہیں، جس کی وجہ سے فورسز کے لیے ڈی مائننگ کا کام انتہائی خطرناک اور چیلنجنگ ہو گیا ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلاتی علاقوں میں احتیاط برتیں اور کسی بھی مشتبہ چیز کی فوری اطلاع سیکورٹی فورسز کو دیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
راجہ رام موہن رائے نے ان برائیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی سب…
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…