قومی

Loan Fraud Case: دہلی کی عدالت نے لون فراڈ کیس میں انل امبانی کے دو سابق اعلی ٰعہدیداران کی ای ڈی تحویل 15 مئی تک بڑھائی

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہفتہ کے روز انل امبانی کے قریبی سمجھے جانے والے دو سابق اعلیٰ عہدیداران—امیتابھ جھنجھن والا اور امت  بپناکی عدالتی تحویل 15 مئی تک بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ یہ معاملہ ریلائنس ہوم فائناس لمیٹڈ (آر ایچ ایف ایل) سے جڑے مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ہے۔راؤز ایونیو کورٹ کے خصوصی پی ایم ایل اے جج نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے مزید پوچھ گچھ کے لیے تحویل بڑھانے کی درخواست منظور کر لی۔ دونوں ملزمان کو ان کی سابقہ عدالتی تحویل ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ جھنجھن والا کو خراب صحت کے باعث ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیشی دی گئی۔ عدالت نے جیل حکام کو ان کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ای ڈی نے دونوں کو انسدادِ منی لانڈرنگ قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت جاری تحقیقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔ یہ تحقیقات سینٹرل بیوروآف انوسیٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے درج مقدمات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں۔

یہ کیس ریلائنس کمشیل فائناس لیمٹڈ  (آر سی ایف ایل) اور آر ایچ ایف ایل میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے جڑا ہوا ہے، جہاں دونوں سابق افسران کے کردار پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھنجھن والا ماضی میں ریلائنس گروپ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر اور ریلائنس کیپیٹل کے نائب چیئرمین رہ چکے ہیں، جب کہ بپنا ریلائنس کیپیٹل کے چیف فنانشل آفیسر اور آر ایچ ایف ایل کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔تحقیقات میں یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں ملزمان بینک قرضوں کے مبینہ غلط استعمال اور رقم کو مختلف ذرائع سے گھما کر استعمال کرنے (منی لانڈرنگ) میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل سی بی آئی نے ریلائنس  کمیونیکیشن (آر کام)، انیل امبانی اور دیگر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام ہے کہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا(ایل آئی سی) کو تقریباً 3,750 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق اس کیس میں انل امبانی سے بھی پہلے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ریلائنس گروپ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جھنجھن والا اور بپنا اب کمپنی سے وابستہ نہیں ہیں۔ گروپ کے مطابق دونوں عہدیداران نے 2019 میں ہی کمپنی چھوڑ دی تھی اور اس وقت  ریلائنس انفراسٹرکچر لمیٹڈ اور ریلائنس پارور لمیٹڈ سمیت کسی بھی گروپ کمپنی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iran shoots down US military drone: ایران کا بڑا دعویٰ، 24 گھنٹے میں آبنائے ہرمز میں 3 امریکی ڈرون مار گرائے

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…

38 minutes ago

Sepehran Airlines Boeing 737: اڑان کے بعد طیارے کا ٹائر ہوا ٹائر ہوا الگ، مسافروں میں خوف و ہراس

شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…

1 hour ago

Mecca Drone Attack: مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہوا حوثی ڈرون، باغیوں نے مکہ پر حملے سے کیا انکار

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…

2 hours ago

Delhi Weather Today: دہلی-این سی آر میں آج بونداباندی کے امکانات، جانئے محکمہ موسمیات کا تازہ اپ ڈیٹ

آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…

3 hours ago