مرحوم رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے دونوں بیٹےانٹرمیڈیٹ میں 70 فیصد سے زائد نمبر لا کر فرسٹ ڈیویژن سےپاس ہوگئے ہیں۔ ابان اور احجم سینٹ جوزف کالج میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔ آج 10ویں اور 12ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عتیق احمد کے چوتھے بیٹے احجم نے بارہویں جماعت کا امتحان دیا تھا جبکہ پانچواں بیٹا ابان احمد دسویں جماعت کا امتحان دے چکا تھا۔
احجم نے 76.4 فیصدنمبرات حاصل کیے ہیں۔ جبکہ ابان نے ہائی اسکول میں 68.4فیصد نمبر ات حاصل کیے ہیں۔ اسکول پرنسپل نے بتایا کہ دونوں 70 فیصد سے زائد نمبروں سے پاس ہوئے ہیں۔ ان دونوں کے نام مشہور امیش پال قتل کیس میں سامنے آئے تھے، دونوں بیٹوں کو جوینائل ہوم میں رکھا گیا تھا۔
دونوں کو اکتوبر 2023 میں جوینائل گھر سے رہا کیا گیا تھا۔ دونوں بچوں کی تحویل ان کی خالہ پروین قریشی کو دی گئی ۔اس دوران دونوں اسکول نہیں جاسکے۔ پچھلی بار والد عتیق احمد، چچا اشرف اور بھائی اسد کی موت کی وجہ سے دونوں نے امتحان نہیں دیا تھا۔اس بار وہ دونوں اسکول گئے اور امتحان دیا لیکن کبھی کلاس میں نہیں آئے۔ اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ وہ دونوں کلاس میں نہیں آتے تھے بلکہ وقتاً فوقتاً پراجیکٹ وغیرہ جمع کرواتے رہتے تھے۔البتہ عتیق کے دونوں بیٹے امتحان دینے سکول آئے تھے۔اور انہوں نے اچھی کاپی لکھی جس کی وجہ سے انہوں نے اچھے نمبرات حاصل کئے ہیں۔
واضح رہے کہ کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات (CISCE) کے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سی آئی ایس سی ای کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 99.47 فیصد طلباء نے 10ویں جماعت کا امتحان پاس کیا جبکہ 98.19 فیصد طلباء نے 12ویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔CISCE کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سکریٹری جوزف ایمانوئل نے کہا، “دسویں جماعت میں، 99.31 فیصد لڑکے پاس ہوئے جبکہ 99.65 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔ اسی طرح 12ویں جماعت میں لڑکوں کے پاس ہونے کا تناسب 97.53 فیصد رہا جبکہ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 98.92 فیصد رہا۔
کلاس 10 میں، انڈونیشیا، سنگاپور اور دبئی کے اسکولوں نے 100 فیصد کے ساتھ بیرون ملک بہترین کارکردگی حاصل کی۔ کلاس 12 میں سنگاپور اور دبئی کے اسکولوں نے بیرون ملک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آئی سی ایس ای کا امتحان (دسویں جماعت) 60 تحریری مضامین میں لیا گیا تھا جن میں سے 20 ہندوستانی زبانوں میں، 13 غیر ملکی زبانوں میں اور ایک کلاسیکی زبان میں تھا۔آئی سی ایس ای کے امتحانات 21 فروری کو شروع ہوئے اور 28 مارچ کو 18 دنوں میں ختم ہوئے۔ آئی ایس سی کا امتحان (کلاس 12) 47 تحریری مضامین میں لیا گیا تھا جن میں سے 12 ہندوستانی زبانوں، چار غیر ملکی زبانوں اور دو کلاسیکی زبانوں میں تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…