قومی

ICICI Bank Loan Case: چندا کوچر اور دیپک کوچر کو بامبے ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، عدالت نے گرفتاری کو بتایا غیر قانونی

Videocon Loan Fraud Case: بامبے ہائی کورٹ نے آئی سی سی آئی بینک ویڈیو کان لون دھوکہ دہی معاملے میں سی بی آئی کی گرفتاری کے بعد بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور دیپک کوچر کو عدالتی حراست سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس گرفتاری کو غیر قانونی بتایا۔ ہائی کورٹ نے چندا کوچر اور دیپک کوچر کو ایک ایک لاکھ روپئے کی نقد ضمانت پر رہا کرنے کی اجازت دی۔ حالانکہ سی بی آئی نے رہا کرنے کی مخالفت کی، لیکن عدالت نے آئی سی آئی سی آئی کی سابق سی ای او کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے 23 دسمبر کو چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کیا تھا۔

چندا کوچر پر الزام ہے کہ آئی سی آئی سی بینک کی کمان سنبھالنے کے دوران، انہوں نے ویڈیو کان گروپ کو لون دیا تھا اوراس کے عوض ان کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی نیو پاور رنیو ایبلس کو ویڈیو کان سے سرمایہ کاری ملی تھی۔ مئی 2020 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر سے کروڑوں روپئے کے لون اور اس سے متعلق معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔

دراصل، الزام ہے کہ چندا کوچر کی قیادت میں آئی سی آئی سی آئی بینک نے ویڈیو کان گروپ کو  3,250  کروڑ کا قرض دیا، اس کے 6 ماہ بعد وینوگوپال دھوت کے مالکانہ حق والی میسرس سپریم اینرجی نے میسرس نیوپاور رنیو ایبلس کو 64 کروڑ روپئے کا لون دیا۔ سی بی آئی نے چندا کوچر پر پوچھ گچھ میں تعاون نہ کرنے کا بھی الزام لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  Joshimath Sinking: لگتا ہے قیامت آنے والی ہے، خوف میں مبتلا شہر کے لوگ ، جوشی مٹھ میں تیزی سے بڑھ رہی دراڑیں

سی بی آئی نے وینو گوپال دھوت کو بھی کیا تھا گرفتار

چندا کوچر اور دیپک کوچر کی گرفتاری کے تین دن بعد آئی سی آئی سی آئی بینک لون فراڈ کیس میں سی بی آئی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ویڈیوکان کے مالک وینو گوپال دھوت کو گرفتار کرلیا تھا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک اور ویڈیو کان کے شیئر ہولڈر اروند گپتا نے ریزرو بینک آف انڈیا، وزیر اعظم اور سے بی کو ایک خط لکھ ویڈیو کان کے صدر وینو گوپال دھوت اور آئی سی آئی سی آئی کی سی ای او اور ایم ڈی چندا کوچر پر ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔ وہیں، اپنے اوپر عائد کئے الزامات کے بعد 2018 میں چندا کوچر نے آئی سی آئی سی آئی بینک کے سی ای ا و اور ایم ڈی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

4 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

40 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago