قومی

Haryana Lok Sabha Election 2024:ہریانہ میں ریلی کے دوران اروند کیجریوال نے کہا، ‘ہریانہ کے لوگوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ہیں

  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ضمانت ملنے کے بعد مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ آج سی ایم کیجریوال انتخابی مہم کے لیے ہریانہ کے کروکشیتر پہنچے، جہاں انہوں نے بی جے پی کو سخت  تنقید کا نشانہ بنایا۔ہریانہ کے کروکشیتر میں روڈ شو کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے انتخابی مہم کے لیے 20 دن کا وقت دیا گیا ہے۔یہ بھگوان کا  چمت کار  تھا کہ مجھے انتخابی مہم چلانے کے لیے ضمانت مل گئی۔ اگر آپ لوگ کمل کا بٹن دبائیں گے تو مجھے جیل دوبارہ جیل  جانا پڑے گا۔ اگر آپ جھاڑو کا بٹن دبائیں گے تو میں جیل نہیں جاؤں گا۔

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے، سی ایم کیجریوال نے کہا، “ہریانہ کے کسانوں کے راستے میں مرکزی حکومت کے تحت آنے والی دہلی پولیس نے راستے میں کیلیں ٹھونگ دی تھی۔ انہوں نے ہماری پہلوان بیٹیوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ ہریانہ کے لوگوں نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہے۔وہ اس کا جواب دیں گے۔

اروند کیجریوال نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا، “اس لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی ہار رہی ہے۔ بی جے پی کو 230 سے ​​زیادہ سیٹیں نہیں مل رہی ہیں۔ مودی حکومت اس بار نہیں آ رہی ہے۔”

ریلی کے دوران انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کو گارنٹی دے کر جا رہا ہوں، میں نے دہلی میں جو گارنٹی دی تھی اسے پورا کیا، انہوں نے کہا کہ پہلی گارنٹی یہ ہے کہ 4 جون کو انڈیا مخلوط حکومت بنے گی۔دوسری گارنٹی پورے ملک میں 24 گھنٹے بجلی اور غریبوں کے لیے مفت بجلی کا بندوبست کروں گا۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ ملک بھر کے ہر گاؤں میں بہترین سرکاری اسکول بنائیں گے۔ میں ایسے سکول بناؤں گا کہ تمہیں پرائیویٹ ا سکولوں سے نکال کر گورنمنٹ اسکولوں میں داخلہ مل جائے گا۔

ملک بھر کے ہر گاؤں میں محلہ کلینک بنائے جائیں گے۔ ہم ہر ضلع میں بہترین سرکاری سول اسپتال بنائیں گے اور اس ملک میں پیدا ہونے والے ہر شہری کو بالکل مفت علاج فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی قوم کی تعمیر ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ اس سے ہم اس زمین کو واپس لائیں گے ۔جس پر چین اور پاکستان نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جو بھی امیدوار اگنی ویر ذریعہ جائیں گے، ان کو پرمانیٹ کیا جائے گا اور پھر انہیں باقاعدہ بھرتی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن سکیم نافذ کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago