روہنی آچاریہ۔
اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بہار سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی بیٹی روہنی آچاریہ نے سیاست چھوڑنے اور خاندان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا:’’اب میرا کوئی خاندان نہیں ہے۔ آپ سنجے یادو، رمیز اور تیجسوی یادو سے پوچھ سکتے ہیں۔ انہی لوگوں نے مجھے خاندان سے باہر نکالا ہے۔‘‘
روہنی آچاریہ نے اپنے بھائیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: ’’وہ کوئی ذمہ داری لینا نہیں چاہتے… پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ پارٹی کیوں ناکام ہوئی۔ جب آپ سنجے یادو اور رمیز کا نام لیتے ہیں تو آپ کو گھر سے باہر کر دیا جاتا ہے، رسوا کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ مارا بھی جاتا ہے۔‘‘
بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کی شکست کے بعد سامنے آیا روہنی آچاریہ کا یہ بیان
روہنی آچاریہ کا یہ بیان بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کی شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے بھی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں روہنی آچاریہ نے اپنے خاندان اور پارٹی کے لیڈروں کے خلاف کئی بار اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ خاندان کے اندر کی سیاست اور فیصلوں میں مداخلت نے انہیں مجبور کیا ہے۔ اس واقعے سے یادو خاندان میں دراڑ واضح ہو گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…