قومی

Shri Kalki Dham: ’’میں ماں بھگوتی کا حصہ ہوں‘‘، ممتا کلکرنی نے کہا-میں شیلا دان کے لیے کل جاؤں گی شری کلکی دھام

کنر اکھاڑہ کی مہامنڈلیشور سادھوی یمائی ممتا نند گری، جو ممتا کلکرنی کے نام سے مشہور ہیں، 1 جون 2025 کو شری کلکی دھام میں ’شیلا دان‘ تقریب میں شرکت کریں گی۔ یہ تقریب سنبھل کے اینچوڈا کمبوہ میں واقع شری کلکی دھام میں صبح 10 بجے ہوگی۔ شری کلکی دھام سیوا سمیتی کے زیر اہتمام اس مقدس تقریب میں سادھوی ممتا نند گری کی موجودگی کو لے کر عقیدت مندوں میں جوش ہے۔

ممتا کلکرنی نے شری کلکی دھام کے دورے کے بارے میں میڈیا سے بات کی۔ انھوں نے کہا ’’میں کل شری کلکی دھام کے لیے روانہ ہو رہی ہوں۔ میں ماں بھگوتی کا حصہ ہوں اور جگت جننی نے مجھے ایسے ہی نیک کاموں کے لیے زمین پر بھیجا ہے۔ اس سال میں پریاگ راج مہاکمبھ میں نہانے گئی تھی، لیکن وہاں سے مہامنڈلیشور بن کر لوٹی۔ یہ سب ماں بھگوتی کا حکم ہے، شاید یہ بھی ماں کا ہی حکم ہے کہ میں کل شری کلکی دھام میں شیلا دان کے لیے جار رہی ہوں۔‘‘

مجھے 25 سال کی تپسیا کا پھل ملا: ممتا کلکرنی

ممتا کلکرنی نے حال ہی میں اپنے مہامنڈلیشور کے عہدے کے تنازع پر خاموشی توڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ سب بھگوان کے ہاتھ میں تھا، مجھے 25 سال کی تپسیا کا پھل ملا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ شری کلکی دھام سیوا سمیتی نے اس تقریب کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی ہیں۔ کمیٹی نے تمام عقیدت مندوں سے اس بابرکت موقع پر شرکت کی اپیل کی ہے۔

ممتا کلکرنی کا یہ روحانی سفر اور شری کلکی دھام میں ان کی شرکت ان کے عقیدت مندوں کے لیے تحریک کا باعث بن رہی ہے۔ ممتا کلکرنی جو کسی زمانے میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تھیں، انھوں نے اداکاری چھوڑ کر روحانی زندگی اختیار کی اور کنر اکھاڑہ میں مہامنڈلیشور کا عہدہ سنبھال لیا۔ ان کے فیصلے اور عہدے کو لے کر گزشتہ چند ماہ سے تنازعہ چل رہا تھا، جس پر اب وہ کھل کر بولی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago