آچاریہ پرمود کرشنم نے ہفتہ کے روز اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان میں بے حد مقبول ہیں اور اگر وہ کبھی وہاں الیکشن لڑتے ہیں تو زبردست جیت حاصل کریں گے۔ آچاریہ پرمود کرشنم کا یہ تبصرہ پاکستان میں راہل گاندھی کے کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد آیا ہے۔
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا ’’اگر راہل گاندھی پاکستان سے الیکشن لڑتے ہیں تو وہ زبردست اکثریت سے جیتیں گے۔ راہل گاندھی کو ہندوستانی لیڈروں یا اداروں کے بیانات پر بھروسہ نہیں ہے۔،جب ہندوستانی فوج کہتی ہے کہ اس نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے تو راہل گاندھی ثبوت مانگتے ہیں، لیکن اگر پاکستان کا کوئی لیڈر کچھ کہتا ہے تو وہ فوراً اس پر یقین کر لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ راہل گاندھی کو بھی پاکستان سے لگاؤ ہے۔‘‘
آچاریہ پرمود کرشنم نے مزید کہا کہ راہل گاندھی نے ہندوستانی فوج، پارلیمنٹ اور آئین پر سوال اٹھانا اپنی عادت بنالی ہے۔ انھوں نے کہا ’’جب کوئی بچہ بھٹک جاتا ہے تو عام طور پر اصلاح کی امید ہوتی ہے۔ لیکن راہل گاندھی، اتنے بڑے خاندان سے آنے کے باوجود، مکمل طور پر بگڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مجھے ان کے سدھرنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ پھر بھی میں انھیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ ملک کے خلاف بات نہ کریں۔‘‘
اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے موازنہ کرنے والے کانگریس لیڈروں پر تبصرہ کرتے ہوئے آچاریہ کرشنم نے کہا ’’اندرا گاندھی ایک بہت مقبول لیڈر تھیں، جنھوں نے پاکستان کو سبق سکھایا۔ لیکن اس ملک کو نریندر مودی جیسا وزیر اعظم کبھی نہیں ملا۔ آج ہندوستان ان کی وجہ سے عالمی احترام کا مالک ہے۔‘‘
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…
گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران بناس کانٹھا ضلع میں 407.56 کروڑ روپے کی…
مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…
نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…