قومی

Haldwani: حیدرآباد کے نوجوان نے ہلدوانی میں لوگوں کو تقسیم کی نوٹوں گڈیاں، ویڈیو وائرل

Haldwani: اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں 8 فروری کو شدید تشدد ہوا، جس میں ہلاکتیں ہوئیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد کرفیو لگا دیا گیا۔ اب یہاں کا تازہ معاملہ چونکا دینے والا ہے۔ یہاں حیدرآباد کا ایک نوجوان بنبھول پورہ پہنچا اور لوگوں میں نوٹوں کے گٹھے بانٹے۔ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان نوٹوں سے بھرا بیگ لے کر گھر گھر جا کر پیسے دیتا نظر آ رہا ہے۔ اس معاملے میں نینیتال پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ ویڈیو سلمان خان ہائیک نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں سلمان نامی نوجوان نوٹ بانٹتا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi Interacts With AMU Students: حجاب پہننے اور نہ پہننے کا فیصلہ خواتین کو کرنا چاہیے، حکومت کو نہیں،راہل گاندھی نے اے ایم یو کی طالبات کے سوالوں کا کیا سامنا

سلمان حیدرآباد کا رہنے والا ہے۔ وہ لاکھوں کی نقدی کے ساتھ بنبھول پورہ پہنچا تھا اور گھر گھر جا کر لوگوں میں نوٹوں کے بنڈل تقسیم کر رہا تھا۔ نوٹوں کی تقسیم کا جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اس میں کچھ ایسے الفاظ کہے گئے ہیں جو پولیس کو ناگوار گزرے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر نینیتال ایس ایس پی نے کیا کہا؟

اس معاملے میں نینیتال کے ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا کا کہنا ہے کہ بنبھول پورہ علاقے میں لوگوں میں پیسے تقسیم کرنے کے ویڈیو کے معاملے میں، اب تک یہ اطلاع ملی ہے کہ حیدرآباد کی کچھ این جی او کے لوگوں نے یہاں کے کچھ لوگوں کو پیسے بانٹے ہیں۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ یہ رقم کہاں سے اور کن ذرائع سے آئی؟ ان تمام چیزوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ جیسے ہی حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کے علاوہ دیگر محکمے بھی اس معاملے میں کارروائی کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago