بھارت ایکسپریس۔
Couple Tomato Controversy:ان دنوں ٹماٹر کا ذکر شروع ہوتے ہی لوگ مہنگائی کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔ ملک بھر کے کئی دیہاتوں اور شہروں میں ٹماٹر عام لوگوں کے کچن سے دور ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ جگہوں پر اسے اتنا مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے کہ لوگ اسے نہیں خرید پا رہے ہیں۔ کئی شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر مدھیہ پردیش سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں ٹماٹر کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور بیوی گھر سے چلی گئی۔
یہ معاملہ مدھیہ پردیش کے شہدول ضلع کے دھانپوری تھانہ علاقے کے تحت واقع گاؤں بیمہوری سے متعلق ہے۔ یہاں ٹماٹر کولے کر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنجیو کمار ورما نامی شخص نے سبزی میں ٹماٹر ڈالا تو اس کی زندگی میں ہلچل مچ گئی۔ اس کی بیوی اس بات سے اتنی ناراض ہوئی کہ غصے میں اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر کہیں چلی گئی۔ اب شوہر نے اسے واپس لانے کے لیے پولیس کا سہارا لیا ہے۔
ٹماٹر پر میاں بیوی میں جھگڑا
پولیس تھانہ پہنچنے والے خاوند نے بتایا کہ میری اہلیہ ناراض تھی کہ ٹماٹر اتنے مہنگے ہیں اور میں نے سبزی میں تین ٹماٹر ڈالے تھے۔ اس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ پولیس کے مطابق سنجیو کمار ورما ایک ڈھابہ چلاتا ہے اور ٹفن سروس کا کام کرتا ہے۔ حال ہی میں اس نے بیوی سے پوچھے بغیر سبزی میں ٹماٹر ڈال دیا تھا، جیسے ہی اسے معلوم ہوا تو اس نے جھگڑا شروع کر دیا۔ بحث جب طویل ہوئی تو وہ گھر سے نکل گئی۔ اور اپنے ساتھ بیٹی کو بھی لے گئی۔ اب اس واقعہ کا علاقے میں چرچا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر سنجیو نے عہد کیا ہے کہ اب وہ سبزیوں میں ٹماٹر کا استعمال نہیں کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…