قومی

Mirwaiz Umar Farooq on India-Pakistan Tensions: خطبہ جمعہ میں پاکستان کا ذکرکرکے حریت کانفرنس صدر میر واعظ عمرفاروق کا بڑا بیان،’جب بھی کشیدگی ہوتی ہے تب…’

ہندوستان-پاکستان میں کشیدگی کے درمیان حریت کانفرنس کے صدرمیرواعظ عمرفاروق نے امن کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں جنگی ہتھیارتیارہیں، نیوکلیئرہتھیارتیارہیں، ایسے میں توہم خدا سےامن اورامن کی ہی دعا کرتے ہیں۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ پتہ نہیں کیا صورتحال ہوگی۔ اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا، “جیسا کہ جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے اور کئی لوگوں کی قیمتی جانیں قربان ہو رہی ہیں، گہرے غم اورتشویش نے ہمارے دلوں کوجکڑلیا ہے۔ بدقسمتی سے جب بھی ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی ہوتی ہے، اس کا نقصان خاص طورپرجموں وکشمیرکے لوگوں کو بھگتنی پڑتی ہے۔”

دونوں ممالک سے فوراً کشیدگی کم کرنے کی اپیل

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ ایل اوسی پر لوگ زبردست پریشانیوں سے گزر رہے ہیں، کیونکہ ان کی زندگی، گھراورذریعہ معاش کے نقصان کو محض کولیٹرل ڈیمیج کے طورپردیکھا جا تا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں دونوں ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوری طورپر کشیدگی کم کریں اوراس خطرناک راستے پرنہ جائیں، جو صرف تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔” واضح رہے کہ میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ انہوں نے آج (9 مئی، بروزجمعہ) کوانتظامیہ نے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ تاہم وہ امن کی دعا میں سب کے ساتھ شامل ہیں۔ انہوں نے جوویڈیوشیئرکیا، وہ گزشتہ جمعہ کا ہے۔

محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک سے کی یہ بڑی اپیل

پی ڈی پی سربراہ اورجموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہندوستان اورپاکستان کے وزرائے اعظم سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے فوجی مداخلت نہیں بلکہ سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا، ’’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بدقسمتی سے یہ سرحد کے دونوں طرف بے قصورلوگوں کی جان لے رہا ہے۔ اس مشکل وقت میں میرا مکمل یقین ہے کہ احتیاط بہت ضروری ہے۔ دونوں ممالک کے لیڈران اورفوجی کمانڈروں کو صورتحال کوکنٹرول میں کرنے کے لئے ایک ساتھ آنا چاہئے اوراس جدوجہد کے نتائج بھگت رہے بے قصورشہریوں کی سیکورٹی اوربھلائی کودینی چاہئے۔ پُرامن حل تلاش کرنا اورجان ومال کے نقصان کوروکنا ضروری ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

22 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

57 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago