Home Ministry Transfer Order of Delhi Police: مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات (24 جولائی) کو دہلی پولیس میں بڑا پھیربدل کیا ہے۔ دہلی پولیس میں اسپیشل سی پی کرائم آئی پی ایس شالنی سنگھ کو پڈوچیری ڈی جی پی بنایا گیا ہے۔ وہ یکم اگست کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔ دہلی ٹریفک پولیس اسپیشل سی پی ہرگوبندرسنگھ دھالیوال کوڈی جی پی انڈمان نیکوباربنایا گیا ہے۔
مرکزی حکومت وقت وقت پردہلی پولیس میں پھیربدل کرتی رہتی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ اگرکسی افسرکوکسی دوسری ریاست میں بھیجنا ہے تو وہ ایسا کرنے کا سرکلرجاری کردیتی ہے۔ کئی بارکچھ آئی پی ایس افسران کو پرموشن کے ساتھ دوسری ریاستوں میں سروس کے لئے بھیجا جاتا ہے، جبکہ کچھ مواقع پردیگرریاستوں کے پولیس افسران کودہلی پولیس میں کام کرنے کے لئے ٹرانسفرکیا جاتا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ اس بارٹرانسفرکن وجوہات سے ہوا ہے۔
دہلی پولیس میں جنوری میں ہوا تھا پھیربدل
اس سے پہلے، اسی سال جنوری میں بھی دہلی پولیس میں بڑی تبدیلی دیکھنے کوملی تھی۔ دہلی پولیس کےسینئر افسران اورانڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) دہلی، انڈمان اورنیکوباردیپ پولیس سروس (ڈی این این آئی پی ایس) کے اسپیشل پولیس کمشنر(اسپیشل سی پی) اورڈپٹی کمشنرز(ڈی سی پی) کے کل 27 افسران کونئی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنروی کے سکسینہ کے حکم کے بعد یہ پھیربدل ہوا تھا۔
جنوری میں ہی 1996 بیچ کے آئی پی ایس آفیسرشالنی سنگھ کو دہلی پولیس کا نیا کرائم برانچ چیف بنایا تھا۔ اب انہیں پڈوچیری ڈی جی پی کے طورپرٹرانسفرکردیا گیا ہے۔ معاملے کی جانکاری رکھنے والے سینئرپولیس افسران نے کہا تھا کہ ستمبر میں جی-20 سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد کی گئی تھی۔ یہ ایک معمول کے مطابق پھیر بدل (روٹین ٹرانسفر) تھا۔
بھارت ایکسپریس–
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…