قومی

Amit Shah on Congress: ’ارادے بھی ایک اور ایجنڈا بھی…‘ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پرامت شاہ نے کانگریس کو گھیرا

وزیرداخلہ امت شاہ نے پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پرکانگریس کونشانہ بنایا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ پاکستانی وزیردفاع کے الفاظ نے ایک بارپھرکانگریس کوبے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اورپاکستان کے ارادے اورایجنڈا ایک ہے۔ دراصل خواجہ آصف نے آرٹیکل 370 پربیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان آرٹیکل 370 کی بحالی پرکانگریس اورنیشنل کانفرنس کے ساتھ ہے۔ آصف نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ہم آرٹیکل 370 پرکانگریس اتحاد کے موقف سے متفق ہیں۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرلکھا، اس بیان سے ایک بارپھرواضح ہوگیا ہے کہ کانگریس اورپاکستان کے ارادے اورایجنڈا ایک ہے۔

وزیرداخلہ نے مزید لکھا، پچھلے کچھ سالوں سے راہل گاندھی تمام ہندوستان مخالف طاقتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جس سے ہم وطنوں کے جذبات کوٹھیس پہنچ رہی ہے۔ ہوائی حملوں اورسرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کا مطالبہ ہویا ہندوستانی فوج کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنا، راہل گاندھی کی کانگریس پارٹی اورپاکستان ہمیشہ ایک پیج پررہے ہیں اورکانگریس کا ہاتھ ہمیشہ ملک دشمن طاقتوں کے ساتھ رہا ہے۔ لیکن، کانگریس پارٹی اورپاکستان یہ بھول جاتے ہیں کہ مرکزمیں مودی کی حکومت ہے، اس لئے کشمیرمیں نہ آرٹیکل 370 اورنہ ہی دہشت گردی واپس آنے والی ہے۔

نیشنل کانفرنس کی پاکستان کوسخت نصیحت

خواجہ آصف کے بیان پر نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈرعمرعبداللہ نے بھی ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہم کوکیا لینا دینا۔ وہ اپنے ملک کودیکھیں۔ ہم کو اپنے ملک سے مطلب ہے۔ وہ اپنی جمہوریت کوبچائیں۔ ہم کو ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہیں، نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کیا بولتا ہے، مجھے اس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ میں ہندوستان کا باشندہ ہوں۔

پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے کیا کہا تھا؟

دراصل، جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن ہورہے ہیں اوراس میں آرٹیکل 370 کا موضوع چھایا ہوا ہے۔ اسی درمیان پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی حال ہی میں جموں وکشمیراورآرٹیکل 370 پرتبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی بحالی پرپاکستان کانگریس-نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں خواجہ آصف سے آرٹیکل 370 اور35 اے کی بحالی سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔ اس پرپاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ممکن ہے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس دونوں کی ہی اہم موجودگی ہے۔ اس موضوع پرکشمیروادی کی عوام بہت حوصلہ افزا رہی ہے۔ بہت امید ہے کہ وہ اقتدارمیں آئیں اورانہیں اسے بحال کرنا چاہئے۔ اگریہ بحال ہوا تومیں سمجھتا ہوں کہ کشمیری لوگوں کوجو زخم ملا ہے، اس میں کچھ مرہم لگے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

15 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

22 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

34 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

1 hour ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

2 hours ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago