نئی دہلی: ملک کی آزادی کے لیے کم عمری میں اپنی جان قربان کرنے والے عظیم انقلابی خودی رام بوس کے یومِ شہادت پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ خودی رام بوس کو ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے سب سے کم عمر انقلابیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ امت شاہ نے خودی رام بوس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے انہوں نے انتہائی کم عمری میں مسلح انقلاب کا علم بلند کیا تھا۔ ان کے شجاعت، بے خوفی اور بے مثال قربانی نے اس وقت کی طاقتور برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔
18 برس کی عمر میں پھانسی کو گلے لگایا
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب عام نوجوان 18 برس کی عمر میں اپنے مستقبل کے خواب دیکھتے ہیں، اس وقت خودی رام بوس نے چہرے پر مسکراہٹ لیے پھانسی کے پھندے کو گلے لگا لیا تھا۔ ان کی اس قربانی نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو نئی سمت اور نئی توانائی فراہم کی۔
महान क्रांतिकारी खुदीराम बोस जी के बलिदान दिवस पर उन्हें कोटि-कोटि नमन।
माँ भारती को गुलामी की बेड़ियों से मुक्त कराने के लिए खुदीराम बोस जी ने अल्पायु में ही सशस्त्र क्रांति का उद्घोष किया और अपने साहस, शौर्य व त्याग से ब्रिटिश साम्राज्य की नींव हिला दी। मात्र 18 वर्ष की आयु… pic.twitter.com/XJn9D8BYxd
— Amit Shah (@AmitShah) August 11, 2026
نوجوانوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ
امت شاہ نے کہا کہ خودی رام بوس کی زندگی، ان کا بے مثال حوصلہ اور ان کی عظیم قربانی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ ان کی حب الوطنی نوجوانوں کو ملک کی خدمت اور قومی مفاد کے لیے کام کرنے کی تحریک دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خودی رام بوس کی قربانی محض تاریخ کا ایک ورق نہیں بلکہ حب الوطنی، خودداری اور قومی جذبے کا ایسا لازوال باب ہے جو آنے والی نسلوں کے دلوں میں وطن کی خدمت کا جذبہ بیدار کرتا رہے گا۔ ملک آزادی کی جدوجہد میں ان کے تاریخی کردار کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…