قومی

Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے گاندھی نگر کو 340 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا دیا تحفہ ، کالول میں نئے اسکول اور پنچایت بھون کا افتتاح

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر دورے کے دوران متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں گرام پنچایتیں اب صرف انتظامی اکائیاں نہیں رہیں بلکہ دیہی ترقی کے مضبوط مراکز بن چکی ہیں۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر اپنے دورے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کالول علاقے میں ایک نئے گرام پنچایت دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقے کے مختلف علاقوں میں تالابوں کی تعمیر سے متعلق کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جب کہ کچھ منصوبوں کا باضابطہ افتتاح بھی کیا گیا۔ ان منصوبوں کا مقصد دیہی علاقوں میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا اور مقامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا بتایا گیا ہے۔دورے کے دوران امت شاہ نے کالول میں سروا شکشا ابھیان کے تحت تعمیر کیے گئے موتی بھویان پرائمری اسکول کو بھی عوام کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسکول صرف عمارتیں نہیں ہوتے بلکہ معاشرے کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں، اسی لیے حکومت بچوں کو جدید اور بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح مانتی ہے۔

340 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح

گاندھی نگر ضلع کے سونی پور گاؤں میں منعقد ایک بڑے پروگرام کے دوران وزیر داخلہ نے تقریباً 340 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دیہی ترقی، پینے کے پانی کی فراہمی، تعلیم اور سرحدی سلامتی کے شعبوں میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔امت شاہ نے اپنے خطاب میں ملک کی سرحدی سلامتی کی پالیسی پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں نمایاں تیزی لائی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کو زمین فراہم کرنے کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ امت شاہ کے مطابق ’چکن نیک‘ کوریڈور کے حساس علاقے میں 121 ہیکٹیئر زمین مرکز کے حوالے کی جا چکی ہے، جو قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔وزیر داخلہ نے اس دوران مغربی بنگال حکومت اور وہاں کی سیاسی قیادت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پہلے کے مقابلے میں سرحد پار سے ہونے والی دراندازی میں کمی آئی ہے اور حالات میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے ان پیش رفتوں کو مرکز کی سکیورٹی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

8 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

8 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

9 hours ago