قومی

Bakrid Greating: ملک بھر میں جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے عیدالاضحیٰ، اکھلیش یادو اور وارث پٹھان نے دی مبارکباد

نئی دہلی: ملک بھر میں آج مقدس عیدالاضحیٰ کا تہوار بڑے جوش و خروش اور بھائی چارے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مسلم برادری کے لوگ صبح سویرے عیدگاہوں، مساجد اور کھلے میدانوں میں جمع ہو کر نماز ادا کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ پولیس، نیم فوجی دستوں، ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ تہوار پُرامن انداز میں منایا جا سکے۔

اتر پردیش میں سخت سکیورٹی انتظامات

اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں نمازیوں کی بھاری بھیڑ دیکھی گئی۔ بلیا میں بہیڑی عیدگاہ پر سیکڑوں افراد بکراعید کی نماز کے لیے جمع ہوئے۔ مقامی پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مناسب نفری تعینات کی۔ مرادآباد میں بھی صبح سے بڑی تعداد میں لوگ عیدگاہ پہنچے۔ مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے شانتی پور میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ یہاں پُرامن ماحول میں نماز کا اہتمام کیا گیا۔

نوئیڈا کے سیکٹر-8 مسجد کے باہر پولیس مکمل طور پر الرٹ موڈ پر رہی۔ مہاراج گنج میں عیدگاہوں اور اہم راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ نمازیوں نے پُرسکون ماحول میں نماز ادا کیا۔ ہردوئی کے بلگرام چونگی عیدگاہ میں بھی بڑی تعداد میں لوگ نماز کے لیے پہنچے۔

ڈرون اور سی سی ٹی وی سے نگرانی

حساس مقامات پر بھاری تعداد میں پولیس فورس، پی اے سی، ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے عوام سے امن و امان برقرار رکھنے اور افواہوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ افسران پورے پروگرام پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس اور ایس ایس بی نے بھارت-نیپال سرحد پر بھی سخت نگرانی برقرار رکھی ہے۔

اکھلیش یادو نے دی عید کی مبارکباد

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی مسلم برادری کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’عیدالاضحیٰ مبارک۔‘

عید کی نماز میں ہزاروں افراد شریک

ممبئی میں بکراعید کی صبح بڑی تعداد میں نمازی گھروں سے نکلے۔ اگری پاڑہ واقع وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں ہزاروں افراد نے اجتماعی طور پر عید کی نماز ادا کی۔ ماہم درگاہ میں بھی پہلی بکراعید کی نماز کے دوران بھاری بھیڑ دیکھی گئی۔ ممبئی پولیس نے پورے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے۔

وارث پٹھان کا بھائی چارے کا پیغام

اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’پورے بھارت اور دنیا کو عید کی مبارکباد۔ عید قربانی کا دن ہے، محبت اور بھائی چارہ بانٹنے کا دن ہے۔ بی ایم سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے ہم خوشی کے ساتھ یہ تہوار منائیں گے اور ملک بھر میں بھائی چارے کا پیغام دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ نماز کے بعد لوگ اپنی اپنی جگہوں پر قربانی کریں گے اور مٹن، قیمہ سمیت دیگر کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

ملک کے کونے کونے میں یہ مقدس تہوار امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مختلف برادریوں کے لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور خوشی و امن کے ساتھ تہوار منائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago