قومی

World Earth Day 2025: وزیر داخلہ امت شاہ، وزیراعلیٰ یوگی، ڈاکٹر راجیشورسنگھ سمیت دیگر رہنماؤں نے ورلڈ ارتھ ڈے کی مبارکباد پیش کی

ہر سال 22 اپریل کو “ورلڈ ارتھ ڈے” کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے ماحولیاتی تحفظ اور زمین کو صاف و سرسبز بنانے کے عزم کو دہرایا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر رہنماؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے ذریعے ورلڈ ارتھ ڈے کی مبارکباد پیش کی اور فطرت کے تئیں بیداری کی اپیل کی۔

زمین زندگی کی پرورش کرتی ہے: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے “ایکس” پر لکھا: “ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر سب کو دلی مبارکباد۔ زمین نہ صرف زندگی کی پرورش کرتی ہے بلکہ ہماری ترقی کے لیے ضروری ماحولیاتی نظام کو بھی سنبھالتی ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم زمین کی صحت کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھرپور سنجیدگی سے کوشش کریں۔ مودی حکومت پائیدار ترقی کے لیے عالمی اقدامات کو فروغ دے رہی ہے۔ میں اُن تمام ماحولیاتی تحفظ کرنے والوں کی بھی تعریف کرتا ہوں جو ہماری زمین کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے مبارکباد

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھا: “ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر ریاست کے عوام اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے وقف تمام افراد کو مبارکباد! بھارتی تہذیب کے قول ‘माता भूमि: पुत्रोऽहं पृथिव्या:’ ‘ماں زمین، میں اس کا بیٹا ہوں’ کو اپناتے ہوئے ہم زمین کو سرسبز و صاف رکھنے کا عزم کریں۔”

اب بھی نہ جاگے تو مستقبل کٹھن ہوگا: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

اتر پردیش کے سروجنی نگر سے ممبر اسمبلی ڈاکٹر راجیشورسنگھ نے بھی ورلڈ ارتھ ڈے کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا “آج ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت نوجوان نسل کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کا بحران ہمیں صاف انتباہ دے رہا ہے کہ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو مستقبل بے حد دشوار ہوگا۔”

ڈاکٹر راجیشر سنگھ نے مزید کہا کہ ان مسائل کا دیرپا حل تبھی ممکن ہے جب ہم اسکول کی سطح سے ہی بچوں میں فطرت کے لیے سمجھ، حساسیت اور تحفظ کا جذبہ پیدا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش بورڈ کے تحت تقریباً 55 لاکھ طلبا رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 27.40 لاکھ ہائی اسکول کے طلبا ہیں۔ انہیں ماحولیاتی چیلنجز سے آگاہ کرنا اور حساس بنانا ہماری ترجیح ہے۔

چھوٹے چھوٹے اقدامات دنیا کے لیے ضروری ہیں: نتن گڈکری

مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے لکھا: “اس ارتھ ڈے پر آئیے ہم اپنی زمین کی حفاظت کے عہد کو پھر سے دہرائیں۔ چاہے وہ درخت لگانا ہو یا پانی بچانا، ہر چھوٹا قدم اہمیت رکھتا ہے۔ مل کر ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، صاف اور پائیدار مستقبل بنا سکتے ہیں۔”

درخت لگائیں، زمین کو سرسبز بنائیں: شیو راج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے اپنے پیغام میں لکھا: ” ‘माता भूमि: पुत्रोऽहं पृथिव्या:۔ ارتھ ڈے کے موقع پر تمام شہریوں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد! آئیے، اس موقع پر ہم زمین کو سرسبز اور صاف بنانے کا عزم کریں۔ درخت لگائیں اور ان کی نگہداشت کریں۔”

روشن مستقبل کے لیے زمین کو آلودگی سے پاک کریں: کیشو پرساد موریہ

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی “ایکس” پر لکھا: ‘माता भूमि: पुत्रोऽहं पृथिव्या:۔ ارتھ ڈے کے موقع پر تمام ملک کے شہریوں کو مبارکباد! آئیے، زمین کو سرسبز، صاف اور آلودگی سے پاک بنا کر آنے والی نسلوں کے لیے ایک شاندار مستقبل یقینی بنائیں۔”

آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ زمین: روی کشن

بی جے پی کے رکنِ پارلیمنٹ روی کشن نے لکھا ‘माता भूमि: पुत्रोऽहं पृथिव्या:۔ ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد! آئیے، زمین کو سرسبز و صاف بنانے کا عزم کریں۔”

زمین کو صاف اور خوبصورت بنائیں: نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری

راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے اپنے پیغام میں کہا: “آپ سب کو ورلڈ ارتھ ڈے کی دلی مبارکباد! آئیے ہم سب مل کر زمین کو صاف، خوبصورت، سرسبز اور آلودگی سے پاک بنانے کا عزم کریں۔”

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

10 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

11 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

12 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

13 hours ago