قومی

Pahalgam Terror Attack: وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی، جلد پہنچیں گے سری نگر

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں منگل کو دہشت گردوں نے سیاحوں کے ایک گروپ پر گولی چلائی جس میں کئی شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر پہلگام کے ایک مقامی اسپتال پہنچایا۔ تاہم ریاستی حکومت نے ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے حملے کی مذمت کی، جلد ہی پہنچیں گے سری نگر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حملے کی سخت مذمت کی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی بات کہی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں شاہ نے کہا ’’پہلگام، جموں و کشمیر میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے سے غمزدہ ہوں۔ میری تعزیت مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کی اس گھناؤنی کارروائی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور ہم مجرموں پر سخت کارروائی کریں گے۔‘‘

امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی صورت حال سے آگاہ کیا اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ انھوں نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی سرینگر روانہ ہوں گے تاکہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ ایک ہنگامی سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں۔ دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے بھی امت شاہ سے فون پر بات کرتے ہوئے انھیں تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے شاہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ذاتی طور پر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں حملے کی جگہ کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بزدلانہ حملے کی مذمت کی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ’’پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی خبر سے بہت غمگین ہوں۔ معصوم شہریوں پر یہ بزدلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ میرے خیالات اور دعائیں معصوم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘ دریں اثنا جمو و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی صدمے اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ عبداللہ نے مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق ہونے کے بعد یہ تعداد سرکاری طور پر بتائی جائے گی۔

سیاسی رہنماؤں نے بھی حملے کی مذمت کی

تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن اور خطے کے اہم سیاحت کے شعبے پر حملہ قرار دیا۔ بہت سے لوگوں نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ فائرنگ کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لے جانے کے لیے ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…

7 minutes ago

Delhi’s Jantar Mantar de-notification: کیا جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے کا دہلی پولیس کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے؟

سپریم کورٹ نے 2018 میں احتجاج پر مکمل پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محدود…

8 minutes ago

Dharavi Redevelopment: دھاراوی کے دن بدلنے کی امید! ماٹونگا میں نئے بازآبادکاری مکانات کا سنگ بنیاد، اڈانی گروپ نے بڑے پروجیکٹ کا کیا آغاز

ممبئی کے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ نے ایک اہم مرحلہ طے کرلیا ہے۔ ماٹونگا میں…

35 minutes ago

SIR Punjab-13 Lakh Names Deleted: پنجاب میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے بعد 13 لاکھ سے زائد نام خارج، حتمی فہرست جاری

تقریباً 7.97 لاکھ نئے ووٹر شامل، حتمی فہرست میں 2.01 کروڑ سے زیادہ ووٹر درج،…

2 hours ago