-بھارت ایکسپریس
Graham Reid Resigns: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ نے عالمی کپ میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ دراصل عالمی کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ اورمعاون اسٹاف کے دو دیگراراکین نے استعفیٰ دے دیا ہے، جسے ہاکی انڈیا نے قبول کرلیا۔ ہاکی عالمی کپ 2023 میں ہندوستان نے شاندار شروعات کی تھی، مگراپنی فارم کو قائم رکھنے میں ٹیم انڈیا ناکام رہی اورکوارٹرفائنل میں جگہ نہیں بناسکی۔
ہاکی عالمی کپ میں ہندوستان کی ناکامی
گراہم ریڈ کے کوچ رہتے ہوئے ٹوکیو اولمپک میں تاریخی برانز میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم اوڈیشہ میں ہوئے عالمی کپ میں کوارٹرفائنل میں جگہ نہیں بنا سکی اور 9ویں مقام پر رہی۔ گراہم ریڈ کے علاوہ تجزیہ کوچ گریگ کلارک اور سائنسی مشیر ڈیوڈ پیمبرٹن نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ہاکی انڈیا کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق، گراہم ریڈ نے ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ترکی کو عالمی کپ ختم ہونے کے ایک دن بعد استعفیٰ سونپا۔ دلیپ ترکی اور ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری بھولناتھ سنگھ نے ٹیم کی کارکردگی پر بحث کے لئے ریڈ اور دیگر معاون اسٹاف سے ملاقات کی تھی۔ چیف کوچ کے علاوہ کلارک اور ڈیوڈ نے بھی پیر کے روز صبح استعفیٰ دے دیا۔ تینوں آئندہ ماہ نوٹس پیریڈ میں رہیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…