قومی

Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets MOS Pankaj Chaudhary: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے وزیر مملکت پنکج چودھری سے کی ملاقات، چینل کے لانچنگ پروگرام میں کیا مدعو

بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے پیرکے روزمرکزی وزیرمملکت پنکج چودھری سے ملاقات کی۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران مرکزی وزیرمملکت کو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطورمہمان مدعو کیا۔ ساتھ ہی سینئرصحافی اوپیندر رائے نے انہیں ’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔

اس سے پہلے، سینئرصحافی اوپیندر رائے نے آج مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکر اوردہلی پردیش کے سابق صدر ورکن پارلیمنٹ منوج تیواری سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران سینئرصحافی اوپیندررائے نے انوراگ ٹھاکر اورمنوج تیواری کو یکم فروری کو لانچ ہونے والے اپنے نیوزچینل بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں مہمان خصوصی کے طور پرمدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی سینئر صحافی اوپیندر رائے نے انہیں ‘بھارت ایکسپریس’ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویزپیش کیا تھا۔ انہیں کمار وشواس کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کی تھیں۔

اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

39 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

1 hour ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

1 hour ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

2 hours ago