قومی

Himachal Pradesh: ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلی کی اہلیہ کا انتقال، پوری ریاست میں غم  کی لہر

Himachal Pradesh:ہماچل پردیش کے ڈپٹی سی ایم مکیش اگنی ہوتری کی اہلیہ ڈاکٹر سمی اگنی ہوتری نہیں رہیں۔ سمی اگنی ہوتری کا دیر رات اچانک انتقال ہو گیا۔ معلومات کے مطابق سمی اگنی ہوتری کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں جلد بازی میں اسپتال لے جایا گیا۔

سمی اگنی ہوتری(Simmi Agnihotri) ہماچل پردیش یونیورسٹی میں پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر کام کر رہی تھیں۔  بلڈ پریشر میں اچانک کمی کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں چندی گڑھ کے میکس اسپتال میں داخلے کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران پنجاب میں کرالی کے قریب ان کی موت ہو گئی۔ ڈپٹی سی ایم مکیش اگنی ہوتری کو اس بات کا علم اس وقت ہوا جب وہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔
ریاست کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو نے نائب وزیر اعلی کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مذہبی اور سماجی کاموں میں دلچسپی رکھتی تھیں

پیشے کے اعتبار سے پروفیسر ہونے کے علاوہ سمی اگنی ہوتری نے سماجی اور مذہبی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مکیش اگنی ہوتری کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد، انہوں نے پیدل سفر کرکے چن پورنی، جوالاجی اور بگلا مکھی کا سفر کیا۔ ابھی تین دن پہلے انہوں نے مکیش اگنی ہوتری کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 12 فروری 2024 کو ہرولی علاقے کے بٹھو میں ایک کمیونٹی ہال میں ماں کے حکم پر ‘بھگوتی جاگرن’ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سمی اگنی ہوتری نے بھی لوگوں سے آنے کی درخواست کی تھی۔

مرکزی وزیر نے پروگرام کو اگلے 3 دنوں کے لیے ملتوی کر دیا

اطلاعات کی نشریات اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے سمی اگنی ہوتری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جیسے ہی مرکزی وزیر کو اس کا علم ہوا۔ انہوں نے تمام پروگرام اگلے تین دن کے لیے ملتوی کر دیے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

19 minutes ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago