پاکستان کی انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔ بعدازاں عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔واضح رہے کہ عمران خان اس وقت سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت پیش ہوئے۔پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کر دی گئی۔عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن…
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا مجسمہ بنائے جانے کے تنازعہ کے درمیان مرکزی حکومت…
سونیا گاندھی منموہن سنگھ کی وزارت عظمیٰ کے دوران کانگریس کی صدر تھیں۔ انہوں نے…
منموہن سنگھ کوہندوستان میں معاشی اصلاحات کا علمبردارسمجھا جاتا ہے۔ 1991 میں وزیر خزانہ کے…
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر قومی سوگ کی وجہ سے ہفتہ…