قومی

Hemant Soren has been sent to judicial custody for one day.: ہمنت سورین کو ایک دن کے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

عدالت نے ہیمنت سورین کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ای ڈی نے 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ اس مطالبے پر عدالت میں کل بھی سماعت جاری رہے گی۔البتہ فی الحال کیلئے عدالت نے ہمنت سورین کو صرف ایک دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا ہے۔ای ڈی کی ریمانڈر پر عدالت نے ابھی فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے جس پر کل سماعت کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔

ہیمنت سورین آج کی رات عدالتی حراست  کے تحت  ہوٹوار جیل کے بالائی سیل میں گزاریں گے ،حالانکہ  ای ڈی نے ان کو جب عدالت میں پیش کیا تھاتب 10 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے زمین گھوٹالہ معاملے میں کل رات گرفتار کرلیا تھا۔البتہ اس سے پہلے وہ  راج بھون پہنچےاور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ جسے گورنر نے قبول بھی کر لیا تھا۔ اس سے پہلے منگل کو ہیمنت سورین 40 گھنٹے بعد اچانک دہلی سے رانچی پہنچے۔ سورین نے دہلی سے رانچی تک سڑک کے ذریعے 1250 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کیا۔ یہاں انہوں نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سینئر لیڈروں اور ایسوسی ایٹ ایم ایل اے سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں سی ایم سورین کی اہلیہ کلپنا سورین بھی موجود تھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

1 hour ago

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

4 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

6 hours ago