قومی

Jharkhand Politics: ہیمنت سورین کو فلورٹسٹ میں حصہ لینے کی اجازت، PMLA کورٹ نے سنایا اپنا فیصلہ

Jharkhand Politics: زمین گھوٹالہ معاملے مں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ گرفتارکئے گئے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ اسمبلی میں ہونے والے فلورٹسٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہیں پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) عدالت نے اس کی اجازت دی ہے۔ دراصل، جے ایم ایم لیڈرچمپئی سورین نے جمعہ کے روزنئے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا۔ ان کے علاوہ کانگریس لیڈرعالمگیرعالم اورآرجے ڈی کے ستیانند بھوکتا نے بھی وزیرعہدے کا حلف لیا ہے۔ اب حلف برداری تقریب کے بعد 5 فروری کو اسمبلی میں فلورٹسٹ ہوگا۔ حلف برداری سے پہلے چمپئی سورین نے 43 اراکین اسمبلی کی حمایت والا ایک ویڈیو بھی جاری کیا تھا۔

چمپئی سورین کی حلف برداری تقریب کے بعد برسراقتدارالائنس کے 38 اراکین اسمبلی کو حیدرآباد شفٹ کیا گیا ہے۔ اراکین اسمبلی کو بھلے ہی ٹوٹ پھوٹ کے خدشات کے مد نظرکانگریس کے زیراقتدار ریاست بھیجا گیا ہو، لیکن وزیراعلیٰ چمپئی سورین نے یہ دعویٰ کیا ہے ہ وہ فلورٹسٹ میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے ساتھ ہی حملہ آورانداز میں کہا کہ ہیمنت سورین ریاست کی ترقی کے لئے اسکیمیں لے کرآئے، جس سے مایوس ہوکرہی اپوزیشن نے جھوٹے الزامات میں انہیں پھنسایا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے 10 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔

9 سمن جاری کرنے کے بعد ہیمنت سورین کو کیا گیا گرفتار

ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتارکیا گیا ہے۔ انہیں ای ڈی نے 9 بار سمن بھیجا تھا، جس میں آخرکے دو سمن میں وہ ای ڈی کی پوچھ گچھ میں شامل ہونے کے لئے راضی ہوئے تھے۔ حالانکہ گرفتاری سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور چمپئی سورین کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔ چمپئی سورین، ہیمنت سورین کی حکومت میں وزیرٹرانسورٹ تھے۔ ہیمنت سورین نے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن اس عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا گیا تھا کہ معاملے میں پہلے ہائی کورٹ کا رخ کرنا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

51 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago