قومی

Israel-Hamas War: اسرائیل اور فلسطین میں موجود ہندوستانیوں کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری،محتاط رہنے کی ہدایت

ہفتہ (7 اکتوبر) کی صبح اسرائیل پرحماس کے راکٹ حملے اور دراندازی کے بعد شروع ہونے والی جنگ پانچویں روز بھی جاری ہے۔ اس لڑائی نے اسرائیل اور فلسطین میں رہنے والے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے یہاں سے نکالنے کی درخواست کی ہے۔ دریں اثنا، حکومت ہند نے دونوں ممالک میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں۔ اوریہ بھی کہا کہ ہمیشہ چوکنا رہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل اور فلسطین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

باغچی نے مزید کہا کہ یہ ایمرجنسی نمبر 1800118797، +91-11 23012113، +91-11-23014104، +91-11-23017905 اور +919968291988 ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی لوگ ای میل پر بھی ایمرجنسی میں مدد مانگ سکتے ہیں: Situnationroom@mea.gov.in۔یہ نمبر اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔باغچی نے ایک تصویر شیئر کی۔ اس کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کے ہنگامی نمبر ہیں +972-35226748 اور +972-543278392۔ اس کا ای میل const.telaviv@mea.gov.in ہے۔

دریں اثنا، اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر سنجیو سانگا نے کہا، “ہم آپ (ہندوستانی) لوگوں کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔ براہ کرم مقامی ہدایات پر عمل کریں، پرسکون اور چوکنا رہیں۔ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین میں واقع ہندوستان کے نمائندہ دفتر نے بدھ (11 اکتوبر) کو بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر ہندوستانیوں کے لیے ایک ہنگامی نمبر جاری کیا گیا ہے۔ہندوستان کے نمائندہ دفتر نے کہا کہ یہ ایمرجنسی نمبر 24 گھنٹے کام کرے گا۔ یہ نمبر +970 -592916418 ہے۔ واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ نمائندہ دفتر نے کہا، “سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر، ہندوستانی ہم سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیا صورت حال ہے؟

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک 2100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس میں اسرائیل اور فلسطین دونوں کے لوگ شامل ہیں۔ دریں اثنا، غزہ کی توانائی کی وزارت نے کہا کہ اس کے واحد پاور پلانٹ میں ایندھن ختم ہو گیا ہے۔ ایسے میں جلد ہی یہاں بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

19 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

2 hours ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

3 hours ago