قومی

Maharashtra Politics: مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت، شیو سینا کے وکیل کپل سبل نے یو بی ٹی کے حق میں یہ اپیل کی

سپریم کورٹ میں آج مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سپریمو ادھو ٹھاکرے کی عرضی پر سماعت ہوئی۔ ادھو نے مہاراشٹر کے اسپیکر راہل نارویکر کے اس فیصلے کو چیلنج کیا، جس میں انہوں نے شندے خیمہ کو حقیقی شیو سینا بتایا ہے۔ ایڈووکیٹ کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت میں ادھو کی طرف سے اپنا رخ پیش کیا۔

ادھو گروپ کے وکلاء کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے سی جے آئی بنچ کو بتایا کہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات اس سال اکتوبر نومبر میں ہیں اور اگر معاملہ اسی طرح ٹالتا رہا تو اس عرضی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ سبل نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس معاملے میں نوٹس جاری کر چکی ہے، لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا ہے۔

کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے دلیل دی کہ صرف مقننہ میں اکثریت کی بنیاد پر شندے گروپ کو حقیقی شیوسینا قرار دینے کا اسپیکر کا فیصلہ غلط ہے۔ کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے سبھاش دیسائی کے فیصلے میں دیے گئے انتظامات کے خلاف ہے۔

ادھو گروپ کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے اسپیکر کے دفتر سے نااہلی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کا اصل ریکارڈ طلب کرلیا۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے شنڈے گروپ سے کہا ہے کہ وہ ادھو گروپ کی درخواست پر یکم اپریل تک اپنا جواب داخل کرے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago