قومی

Sexual Harassment Case: ایچ ڈی ریونّا کو ضمانت کے بعد پرجول ریونّا کوبھی مل سکتی ہے عدالت سے راحت؟

Sexual Harassment Case: کرناٹک کے جنسی استحصال معاملے میں پیر(20 مئی) کو ایک اسپیشل کورٹ نے ریاست کے وزیراور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی ریونّا کو ضمانت دے دی۔ ایچ ڈی ریونّا اوران کے رکن پارلیمنٹ بیٹے پرجول ریونّا کے خلاف کئی خواتین کے جنسی استحصال کا معاملہ درج ہوا ہے۔ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ فی الحال پرجول ریونّا ملک سے باہرہیں اور نوٹس دیئے جانے کے باوجود نہیں لوٹے ہیں۔

اس سے پہلے جے ڈی ایس لیڈراور ایچ ڈی ریونّا کو اسپیشل کورٹ نے 13 مئی کو اغوا معاملے میں ضمانت دی تھی۔ حالانکہ اس دوران وہ جیل سے باہرنہیں آسکے تھے۔ انہیں 5 لاکھ روپئے کے بانڈ پرضمانت دی گئی تھی۔

کیوں ہوئی تھی گرفتاری؟

دراصل، پرجول ریونّا کے والد اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی ریونّا کو گزشتہ 4 مئی کو گرفتارکیا گیا تھا۔ ان کے خلاف ایک خاتون کے بیٹے نے معاملہ درج کرایا تھا۔ خاتون کے بیٹے کا الزام تھا کہ اس کی ماں ریونّا کے گھر کام کرتی تھی۔ اس کے بعد اس کی ماں اچانک لاپتہ ہوگئی۔ حادثہ سے پہلے اس کی ماں کو جنسی استحصال کا ایک ویڈیو بھی بھیجا گیا تھا۔

ضمانت سے متعلق داخل کی تھی عرضی

حالانکہ بعد میں ایچ ڈی ریونّا کو گرفتارکیا گیا اورانہیں حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس دوران انہوں نے اپنی ضمانت سے متعلق عرضی داخل کی تھی۔ تاہم خصوصی عدالت نے عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ حالانکہ اغوا معاملے میں شرائط کی بنیاد پرضمانت دی گئی تھی۔ اب انہیں جنسی استحصال معاملے میں بھی راحت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ڈی ریونّا کے بیٹے پرجول ریونّٗا خواتین سے جنسی استحصال کے لئے معاملے میں ملزم ہے۔ فی الحال وہ ابھی تک فرار ہے، لیکن اس کے خلاف کئی بارسمن جاری ہوچکا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

14 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

44 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago