قومی

Haryana Violence: نوح تشدد کے بعد پولیس کی نگرانی میں امن میٹنگ ہوئی ختم، افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل، انتظامیہ نے اٹھایا یہ بڑا قدم

Haryana  Nuh Violence: ہریانہ کے نوح میں ہوئے تشدد سے متعلق ضلع ڈپٹی کمشنر پرشانت پواراورایس پی ہریندرسنگھ بجارنیا کی صدارت میں امن بحالی کی میٹنگ ختم ہوئی۔ میٹنگ میں شہرکے معززلوگوں نے حصہ لیا۔ معززلوگوں ے اطمینان دلایا کہ وہ تشدد کو نہیں بڑھنے دیں گے اورامن وامان بنائے رکھنے میں پولیس کا پورا تعاون کریں گے۔

تشدد میں 16 ایف آئی آر درج

ایس پی بجارجنیا نے ملزمین کی پہچان کرنے میں مدد کرنے کی امن کمیٹی کے اراکین سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس معاملے میں 16 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں اور تقریباً 60 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت سنگین ہے۔ ضلع میں نیم فوجی دستوں کی 20 کمپنیاں اورہریانہ پولیس فورس کی بھی 20 کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

عام لوگوں سے امن وامان کی اپیل

 ایس پی بجارنیا نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری احکامات پر عمل کریں اور کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان اورلاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے پولیس پوری طرح سے مستعد ہے۔ ڈی سی پی پرشانت پوار نے کہا کہ ابھی تک تین افراد کی جان جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ایس پی نے لوگوں سے کی یہ بڑی اپیل

ایس پی بجارنیا نے کہا کہ امن وامان اورلاء اینڈ آرڈربنائے رکھنے کے لئے پولیس پوری طرح سے اہل ہے۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وامان بنائے رکھیں اورکسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ نوح سے کانگریس رکن اسمبلی آفتاب احمد، سابق رکن اسمبلی ذاکرحسین، سماجی کارکن رمضان ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کی عوام سے بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ضلع میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

47 minutes ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

4 hours ago