وزیر اعظم نریندر مودی کو آج پونے میں این سی پی سربراہ شرد پوارکی موجودگی میں تلک ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس دوران شرد پوار نے کہا کہ آپ (پی ایم مودی)نے ملک کے لیے جو کام کیا ہے اس پر آج ہم آپ کو نواز رہے ہیں۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ اس سے قبل یہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، شنکر دیال شرما، اندرا گاندھی کو بال گنگا دھر تلک ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس فہرست میں پی ایم مودی کا نام بھی شامل کیا جا رہا ہے، اس لیے میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔
اپوزیشن پارٹیوں کے انکار کے باوجود پوار ہوئے شامل
نو تشکیل شدہ اپوزیشن اتحاد انڈیا کے اراکین نے شرد پوار کو پی ایم مودی کے ساتھ تلک ایوارڈ کے پروگرام میں آنے سے منع کیا تھا ۔ لیکن پوار نے اپوزیشن پارٹیوں کی اس تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا۔ انڈیا الائنس کے ارکان نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بی جے پی کے خلاف متحدہ محاذ بنایا جا رہا ہے، اس پروگرام میں پوار کی شرکت اپوزیشن کے لیے اچھی بات نہیں ہوگی۔
شردپوار نے پی ایم مودی کی تھپتھپائی پیٹھ
اسٹیج پر پہنچنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے جب اسٹیج پر موجود رہنماوں سے ملاقات کی تو شرد پوار سے ملاقات سب سے دلچسپ رہی ۔ وزیراعظم نریندر نے شرد پوار کے پاس پہنچتے ہی ان سے ہاتھ ملایا اور دونوں ایک دوسرے کا احوال جاننے کے ساتھ ہنسنے لگے، دونوں رہنماوں کے چہرے پر خوشی واضح انداز میں دیکھی گئی البتہ جیسے ہی شرد پوار سے ملنے کے بعد پی ایم مودی آگے بڑھے شرد پوار نے پی ایم مودی کی پیٹھ پر تھپکی دی یعنی ان کی پیٹھ تھپتھپائی۔ جس پر سیاسی ماہرین کئی طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں ۔
یاد رہے کہ شردپوار نے ان ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات نہیں کی تھی جو انہیں تقریب میں شرکت نہ کرنے پر راضی کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ 1983 میں تلک اسمارک مندر ٹرسٹ نے لوک مانیہ تلک کی وراثت کے احترام کے لیے شروع کیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہر سال یکم اگست کو لوک مانیہ تلک کی برسی پر دیا جاتا ہے۔اس سے پہلے بھی کئی وزرائے اعظم کو یہ ایوارڈ دیا جاچکا ہے اور اب ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے۔ یعنی تلک ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پی ایم مودی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…