Cochin International Airport:کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت افراتفری مچ گئی۔ جب ایک خاتون مسافر نے اس کے بیگ میں بم ہونے کی افواہ پھیلا دی۔ خاتون نے کہا کہ اس کے بیگ میں بم ہے۔ یہ بات ایئرپورٹ پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ معلومات کے مطابق، چیک ان کے وقت سے ناراض ایک خاتون مسافر نے منگل کے روز بیگ میں بم رکھے ہونے کے متعلق غلط معلومات دی۔ جس کے بعد اسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس افواہ کی وجہ سے ممبئی جانے والی پرواز تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ جس میں خاتون کو بھی سفر کرنا تھا۔
خاتون نے بیگ میں بم رکھنے کی بات کہی
یہ پورا واقعہ کوچی-ممبئی فلائٹ کے چیک ان عمل کے دوران پیش آیا۔ ممبئی جانے والی فلائٹ کو صبح تقریباً چھ بجے ٹیک آف کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیک اِن میں طویل تاخیر سے ناراض عورت نے کہا کہ اس کے بیگ میں بم ہے، جس سے سامان کی اسکریننگ کے عمل میں تیزی لائی گئی اور پرواز میں تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی۔
قانونی کارروائی میں مصروف پولیس
اس کے بعد خاتون کو نیدمبسیری پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ جس کے بعد اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔
خاتون کو پولیس کے حوالے کیا گیا
ایئرپورٹ اتھارٹی نے خاتون کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون اپنی فیملی کے ایک رکن کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ ملزم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرد پوار نے پی ایم مودی کا پڑھا قصیدہ، کہا: آپ نے ملک کیلئے جو کام کیا ہے اسی پر ہم آپ کو نواز رہے ہیں
پرواز میں عملے کے رکن پر حملہ
مسافروں کی جانب سے ایئر پورٹ اور فلائٹ میں اسٹاف پر حملہ اور بدتمیزی کا واقعہ معمول بنتا جا رہا ہے۔ کچھ مہینے پہلے ہی ایئر انڈیا کے طیارے میں اسٹاف ممبر کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ سفر کے دوران ایک مسافر نے عملے کے رکن پر حملہ کرتے ہوئے گالی گلوچ کی تھی۔ جب اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے لڑائی شروع کر دی۔ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد بھی مسافر عملے کے رکن کے ساتھ بدتمیزی کرتا رہا۔ اسے سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…