-بھارت ایکسپریس
Haryana Jammu kashmir assembly election result: ہریانہ اورجموں وکشمیرکے لئے 8 اکتوبرکا دن بہت اہم ہے۔ ان دونوں ریاستوں کے انتخابی نتائج مہاراشٹر، جھارکھنڈ اوردہلی کے الیکشن کی سمت ورفتارطے کردیں گے۔ ہریانہ میں 10 سال کے اقتدار مخالف لہرکا سامنا کر رہی بی جے پی تیسری بارحکومت بنانے کی دوڑ سے بہت پیچھے ہوگئی ہے۔ کانگریس دوتہائی اکثریت حاصل کرتے ہوئے نظرآرہی ہے۔ وہیں، جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹانے اورریاست کومرکز کے زیرانتظم ریاست میں تقسیم کرنے کے بعد بی جے پی پہلی بارحکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ حالانکہ وہاں بھی اسے بڑا جھٹکا لگتا ہوا نظرآرہا ہے اور کانگریس-نیشنل کانفرنس اکثریت حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ جموں وکشمیر میں 2014 کے بعد پہلی بارہوئے الیکشن میں بی جے پی کا بہت کچھ داؤں پربھی لگا ہوا ہے۔
ہریانہ میں کانگریس 10 سالوں کے اقتدارکی قحط سالی کوختم کرتی ہوئی نظرآرہی ہے اورواضح اکثریت حاصل کرسکتی ہے۔ بھوپیندرسنگھ ہڈا اورادے بھان کی قیادت میں جس طرح سے پارٹی نے انتخابی تشہیرمیں جارحانہ رویہ دکھایا ہے، اس نے بی جے پی کو کافی پریشان کیا ہے۔ نائب سنگھ سینی تیسری باربی جے پی کواقتدارمیں لوٹانے کا دعویٰ کررہے ہیں، لیکن ان کی پوری کابینہ کافی پیچھے چل رہی ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے بعد بی جے پی اورکانگریس کے درمیان یہ سیدھی ٹکرہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے دونوں ریاستوں میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ جموں وکشمیرکے ایگزٹ پول میں کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے اتحاد کوسب سے زیادہ سیٹیں ملتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے رتن لال گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس الائنس 53 سیٹیں جیت رہی ہے، جس میں 20 سے 24 سیٹیں جموں ڈویژن سے ہوں گی۔
جموں وکشمیرمیں کون بنے گا وزیراعلیٰ؟
بی جے پی کے ریاستی صدررویندررینا نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں وکشمیرمیں پارٹی آزاد امیدواروں کے رابطے میں ہے اورحکومت بنائے گی۔ حالانکہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ جموں وکشمیرکا وزیراعلیٰ کون بنتا ہے۔ نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اس لئے کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے الائنس کوبڑی اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ وہیں اگربی جے پی جموں وکشمیرمیں حکومت بناپاتی ہے تو پھر کوئی ہندو وزیراعلیٰ بنے گا، اس سے بی جے پی ہندتوا کی سیاست کو مزید مضبوط کرسکتی ہے۔ قابل ذکرہے کہ جموں وکشمیر میں 63 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔ 2014 کے الیکشن کے مقابلے 2024 میں ووٹنگ فیصد 2 فیصد کم رہا ہے۔ ہریانہ میں 90 سیٹوں پر1000 سے زیادہ امیدوارانتخابی میدان میں تھے، جس میں 101 خواتین شامل ہیں۔ وہیں 464 آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایک مرحلے میں ہوئے الیکشن میں ہریانہ میں 68 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
-بھارت ایکسپریس
پی ایس ایس کے تحت مختص فنڈ کا مقصد کسانوں کی مدد کے لیے استعمال…
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…
2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…